کراچی (نیوز ڈیسک) آئی پی پیز معاہدوں کی تفصیلات جلد ظاہر کئے جانے کا امکان، پاور ڈویژن نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں (آئی پی پیز) کے معاہدوں کی تفصیلات قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پاور کے ساتھ شیئر کرنے پر رضامندی ظاہر کردی جس کا مقصد کمیٹی کو اس سلسلے میں مستقبل کے اقدامات پر اعتماد میں لینا ہے، رپورٹ کے مطابق کمیٹی کے سامنے گواہی دیتے ہوئے نئے تعینات ہونے والے سیکرٹری پاور ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان نے کہا کہ پاور ڈویژن ایک خصوصی اجلاس میں کمیٹی کے ساتھ آئی پی پیز کی مکمل تفصیلات شیئر کرنے کے لئے تیار ہے تاہم، انہوں نے دلیل دی کہ ابتدائی طور پر ان کے افسران کمیٹی کے ان ارکان کو بریف کریں گے جنہیں آئی پی پیز کا کچھ علم ہے اور بعد میں یہ معاملہ پوری کمیٹی کے سامنے عوامی طور پر یا ان کیمرہ رکھا جائے گا، ان کی تجویز کی ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے اس بنیاد پر مخالفت کی کہ یہ معاملہ چند ممبران کے سامنے نہیں بلکہ پوری کمیٹی کے سامنے رکھا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام ممبران کے ذہنوں میں موجود غلط فہمیوں کو دور کرنا ضروری ہے۔
اسلام آباد اسلام آباد میں برٹش ہائی کمیشن میں ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر کی قیادت میں یوکے گورنمنٹ کے دو...
کوئٹہکوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہمسایہ ملک ایران سے مکران ڈویژن کو بجلی فراہمی کے...
کراچی سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان اسٹیل کے ریٹائرڈ ملازمین کی پروموشن کی درخواست مسترد کردی۔ دو رکنی بینچ کے...
سکھر جتوئی اور کھوسو برادری کی دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ، مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے 4نوجوانوں کو موت کے گھاٹ...
اسلام آبادوزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل والٹ کے دائرہکار کو ملک بھر میں توسیع دینگے، 79فیصد رقوم...
کراچی پاکستان کی فضائی حدود کی پابندی، انڈیگو ایئر لائنز کی شیئرز کی قیمت چار فیصد قیمتیں گر گئیں جس سے شیئر...
کوئٹہ/نوکنڈی سی ٹی ڈی نے کوئٹہ میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا درخشاں میں ٹارگٹڈ آپریشن فائرنگ کے...
اسلام آباد وزارت آئی ٹی کے ادارے اگنائیٹ کے سی ای او کی پوسٹ کے لیے درخواست جمع کرانے والے امیدواروں کی...