صوبائی حکومتیں بجلی اور گیس کے بلوں میں ریلیف فراہم کریں،ضیاء عباس

18 اگست ، 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سینئر سیاستدان اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سیدضیاء عباس نے کہاہے کہ پنجاب کی طرح دیگر صوبوں کی حکومتیں بھی عوام کو بجلی اور گیس کے بلوں میں ریلیف فراہم کرے جمہوریت میں عوامی مسائل اہم ترجیحات ہوتے ہیں، مگر ہمارے ملک میں حکمرانوںنے ہمیشہ ذاتی مفاد کو اولین ترجیح دی اس وقت ملک کے موجودہ حالات میں حکومت اور اپوزیشن میں مزاحمت کے بجائے مفاہمت کی ضرورت ہے حکومت قوم کو روزگار، مہنگائی سے نجات اور امن وامان کیصورتحال کو بہتر بنانے پر توجہ دے اپوزیشن کے ساتھ محاذ آرائی اس کی سیاسی ساکھ کو تباہ کررہی ہے عوام کو ملنے والے ریلیف سے حکومت کی سیاسی پوزیشن مستحکم اور اپوزیشن کی سیاست مسترد ہوجائے گی۔انہوںنے کہاکہ حکومت جن اداروں کی نجکاری کرناچاہتی ہے اس فیصلے میں تاخیر نہ کرےیہ سنہری موقع ہے جب افواج پاکستان ملک کو معاشی بحران سے نکالنے اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے۔