حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ پاکستان کے مسائل کا حل ایک منصفانہ ‘شفاف اور جمہوری فیڈریشن میں ہے‘وفاقی اور صوبائی حکومت سندھ کی عوام کا استحصال بند کریں ‘ حکومت اور عدالت کو خواتین پر تشدد اور تفریق روکنی ہوگی ‘حکومت اور اپوزیشن کے ایجنڈے سے خواتین ‘کسان ‘اقلیتی اور مزدور طبقہ گم ہیں‘ملک میں ہونے والی دہشت گردی کے پیچھے بیرونی طاقتیں ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے حیدرآباد میں سندھیانی تحریک کے زیراہتمام ”عورت کانفرنس“سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہاکہ سندھ میں مسلسل طویل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے لوگ نفسیاتی مریض بن گئے ہیں، سندھ تباہ ہورہا ہے، سندھ ملک کی معیشت کا مرکز ہے ‘اس کی تباہی ملک دشمنی ہے ‘سندھ میں بدامنی ‘اغواء‘ڈکیتی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر سخت تشویش ہے۔ انہوںنے کہاکہ آج کے سندھ میں خواتین اور بچیاں غیر محفوظ ہیں۔ علاوہ ازیں سندھیانی تحریک کی ”عورت کانفرنس“میں متعدد قرارددیں پیش کی گئیں جس کے مطابق کہ سندھیانی تحریک کی آج کی کانفرنس یہ مطالبہ کرتی ہے کے عورتوں کو معاشرے میں برابر کا مقام دیا جائے‘سندھ میں قبائلی‘ سرداری اور جاگیرداری نظام کو ختم کیا جائے‘ سندھو دریا کے اوپر 6 نئے کینالوں کو ختم کیا جائے ‘ دریا سندھ اور اسے نکلنے والی ندیوں پہ کوئی بھی ڈیم قبول نہیں‘ سندھ کو 91 کے معاہدے کے تحت پانی فراہم کیا جائے۔
اسلام آباد سپریم کورٹ نے جائیداد کی مشکوک منتقلی کو غیر قانونی قرار دیکر اپیل خارج کردی اوریہ آبزرویشن دی...
اسلام آباد وفاقی آئینی عدالت نے قبل از وفات بیٹی کے ورثا کے حقوق بحال کر دیئے، جنھیں 68برس تک ریونیو ریکارڈ...
کراچیمتحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادر آباد پر ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنماؤں ڈاکٹر...
کراچیمتحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ اصل مجرمان کو تحفظ دینے...
کراچی چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے کراچی کا دو روزہ دورہ کرتے ہوئے شہر کی اہم...
کراچی ایشیا کے امیر ترین خاندانوں کی دولت میں ریکارڈ اضافہ، AI نے نئی رفتار دے دی، چِپس، دھاتوں اور...
واشنگٹن امریکی ایوان نمائندگان میں بحران، دو ارکان مستعفی، دو کی برطرفی کا خطرہ، ایرک سواول ویل کا الزامات...
کراچی سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بنچ نے بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کے وائس چانسلر اور رجسٹرار کی تقرری...