کوئٹہ (آن لائن) محکمہ کھیل بلوچستان کے مالی سال 2021 سے 2023 کے دوران 32 کروڑ 47 لاکھ کی بے ضابطگیاں ہونے کا آڈٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ رقم ڈی جی اسپورٹس اور ڈائریکٹر یوتھ افیئرز کے دفاترسے جاری ہوئیں، مالی سال 2021سے 2023کے دوران 13کروڑ 60لاکھ روپے مختلف تنظیموں کو دیئے گئے، اس رقم کے استعمال کے بارے میں مصدقہ دستاویزات پیش نہیں کی گئیں، آڈٹ رپورٹ میں 16کروڑ 19لاکھ روپے کی ایک اور بے قاعدگی کی بھی نشاندہی کی گئی ہے،ڈائریکٹر یوتھ افیئرز نے14کروڑ 79لاکھ روپے مختلف تنظیموں اور افراد کو دیئے، 14کروڑ 79لاکھ روپے یوتھ پالیسی کی تشکیل کے بغیر دیئے گئے، ڈائریکٹر یوتھ افیئرز نے ایک کروڑ 9لاکھ روپے یوتھ فورمز کے انعقاد کے لیے جاری کئے تاہم ان فورمز کی مانیٹرنگ کے لیے کوئی میکانزم موجود نہیں تھا۔ آڈٹ رپورٹ میں 32 کروڑ روپے کے غلط استعمال کے بارے میں تحقیقات کی سفارش کی گئی ہے ۔
اسلام آباد اسلام آباد میں برٹش ہائی کمیشن میں ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر کی قیادت میں یوکے گورنمنٹ کے دو...
کوئٹہکوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہمسایہ ملک ایران سے مکران ڈویژن کو بجلی فراہمی کے...
کراچی سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان اسٹیل کے ریٹائرڈ ملازمین کی پروموشن کی درخواست مسترد کردی۔ دو رکنی بینچ کے...
سکھر جتوئی اور کھوسو برادری کی دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ، مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے 4نوجوانوں کو موت کے گھاٹ...
اسلام آبادوزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل والٹ کے دائرہکار کو ملک بھر میں توسیع دینگے، 79فیصد رقوم...
کراچی پاکستان کی فضائی حدود کی پابندی، انڈیگو ایئر لائنز کی شیئرز کی قیمت چار فیصد قیمتیں گر گئیں جس سے شیئر...
کوئٹہ/نوکنڈی سی ٹی ڈی نے کوئٹہ میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا درخشاں میں ٹارگٹڈ آپریشن فائرنگ کے...
اسلام آباد وزارت آئی ٹی کے ادارے اگنائیٹ کے سی ای او کی پوسٹ کے لیے درخواست جمع کرانے والے امیدواروں کی...