پشاور (نیوز ایجنسی) گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی وزیر شکیل خان کو ہٹانے کی سمری پر دستخط کردیے، ان کا کہنا ہے کہ شکیل خان کو خیبرپختونخوا حکومت کی کرپشن بے نقاب کرنے پر ہٹایا گیا ہے، تحریک انصاف میں جو بھی کرپشن کے خلاف آواز اٹھائے اس کا یہی انجام ہوتا ہے۔ اپنے بیان میں گورنر کے پی نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی جانب سے شکیل خان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی سمری کل موصول ہوئی تھی، میں اسلام آباد میں تھا واپس آتے ہی سمری پر دستخط کردیے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر شکیل خان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی سمری پردستخط کرکے آئینی اور قانونی تقاضا پورا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں کرپشن کے ریکارڈ توڑے جا رہے ہیں، کرپشن خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت کا مشن اور مقصد ہے۔انہوں نے کہا کہ جب صوبائی وزیر نے چارج شیٹ کیا تو ہونا یہ چاہیے تھا کہ وزیراعلیٰ استعفیٰ دیتے لیکن وزیراعلیٰ نے خود مستعفی ہونے کی بجائے شکیل خان کو قربانی کا بکرا بنایا۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبائی حکومت کی راہ میں رکاوٹ بننے والوں کو راستے سے ہٹایا جاتا ہے، ماضی میں پرویز خٹک کے دور میں احتساب کمیشن کو بند کردیا گیا تھا۔
اسلام آباد اسلام آباد میں برٹش ہائی کمیشن میں ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر کی قیادت میں یوکے گورنمنٹ کے دو...
کوئٹہکوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہمسایہ ملک ایران سے مکران ڈویژن کو بجلی فراہمی کے...
کراچی سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان اسٹیل کے ریٹائرڈ ملازمین کی پروموشن کی درخواست مسترد کردی۔ دو رکنی بینچ کے...
سکھر جتوئی اور کھوسو برادری کی دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ، مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے 4نوجوانوں کو موت کے گھاٹ...
اسلام آبادوزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل والٹ کے دائرہکار کو ملک بھر میں توسیع دینگے، 79فیصد رقوم...
کراچی پاکستان کی فضائی حدود کی پابندی، انڈیگو ایئر لائنز کی شیئرز کی قیمت چار فیصد قیمتیں گر گئیں جس سے شیئر...
کوئٹہ/نوکنڈی سی ٹی ڈی نے کوئٹہ میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا درخشاں میں ٹارگٹڈ آپریشن فائرنگ کے...
اسلام آباد وزارت آئی ٹی کے ادارے اگنائیٹ کے سی ای او کی پوسٹ کے لیے درخواست جمع کرانے والے امیدواروں کی...