ٹنڈو الہ یار ،ہندو لڑکی کی گمشدگی ،قبول اسلام اور شادی

18 اگست ، 2024

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) ٹنڈو الہ یار کی رہائشی نوجوان لڑکی کے اغوا‘ اسلام قبول کرکے پسند کی شادی کرلی ہے‘ اے سیکشن پولیس نے کہاہے کہ لڑکی کے اسلام قبول کرنے اورنکاح کا واقعہ حیدرآباد میں نہیں ہواہے اور نہ ہی کسی اسپتال سے اسے اغوا کیاگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہ یار کی رہائشی مینابنت دھرمو کولہی جو حیدرآباد کے ایک اسپتال میں نرسنگ کی ٹریننگ کررہی تھی گذشتہ دنوں لاپتہ ہوگئی تھی ۔ورثا کی جانب سے حیدرآباد کے اسپتال سے اغوا کا الزام عائد کرکے سوشل میڈیا پراحتجاج کیاگیاتھا ۔