کراچی (جنگ نیوز) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ میں میڈیا سے کتراتا ہوں۔ پارٹی قیادت ڈکٹیٹ نہیں کرتی لیکن رہنمائی ضرور لیتا ہوں۔ اس سال کراچی کی ترقی پر 200ارب روپے خرچ ہوں گے۔ چاہتا ہوں والد کی طرح لوگ مجھے بھی یاد رکھیں۔ بعض عناصر کی وجہ سے وہ کام نہیں کرسکا جو کرنا چاہتا تھا۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے پروگرام ”ایک دِن جیو کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ کی تفصیلی گفتگو کا دوسرا حصہ ناظرین اتوار کی شام 7بجکر5منٹ پر ملاحظہ کرسکیں گے۔ ٭ نامور اداکار عمر عالم اتوار کو ”جیونیوز“ کے شو ”ہنسنا منع ہے“ کے مہمان ہوں گے۔ شو کے دوران اُنہوں نے اپنی نجی زندگی اور شوبز انڈسٹری کے حوالے سے اہم گفتگو کی۔ حاضرین نے بھی سوال پوچھے، شو کے دوران اُن کے ساتھ گیمز کا مقابلہ بھی ہوا۔ نوجوانوں نے اُنہیں اپنی اداکاری کے جوہر بھی دکھائے۔ میزبان تابش ہاشمی اور عمر عالم کی دلچسپ گفتگو اور چٹکلوں سے گل و گلزار بننے والا یہ شو شب11 بجکر5منٹ پر نشر کیا جائے گا۔
اسلام آباد اسلام آباد میں برٹش ہائی کمیشن میں ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر کی قیادت میں یوکے گورنمنٹ کے دو...
کوئٹہکوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہمسایہ ملک ایران سے مکران ڈویژن کو بجلی فراہمی کے...
کراچی سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان اسٹیل کے ریٹائرڈ ملازمین کی پروموشن کی درخواست مسترد کردی۔ دو رکنی بینچ کے...
سکھر جتوئی اور کھوسو برادری کی دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ، مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے 4نوجوانوں کو موت کے گھاٹ...
اسلام آبادوزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل والٹ کے دائرہکار کو ملک بھر میں توسیع دینگے، 79فیصد رقوم...
کراچی پاکستان کی فضائی حدود کی پابندی، انڈیگو ایئر لائنز کی شیئرز کی قیمت چار فیصد قیمتیں گر گئیں جس سے شیئر...
کوئٹہ/نوکنڈی سی ٹی ڈی نے کوئٹہ میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا درخشاں میں ٹارگٹڈ آپریشن فائرنگ کے...
اسلام آباد وزارت آئی ٹی کے ادارے اگنائیٹ کے سی ای او کی پوسٹ کے لیے درخواست جمع کرانے والے امیدواروں کی...