PIAکے 1965قاہرہ حادثہ میں زندہ بچ جانے والے آخری حیات مسافر صلاح الدین صدیقی لندن میں انتقال کر گئے

18 اگست ، 2024

لندن/اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن(پی آئی اے ) کے سابق جنرل منیجر پبلک افیئرز صلاح الدین صدیقی لندن میں انتقال کر گئے۔ انکی عمر 93برس تھی۔ وہ 20مئی 1965کو پی آئی اے کی کراچی سے قاہرہ کیلئے افتتاحی پرواز کے حادثے میں زندہ بچ جانے والے 6مسافروں میں سے آخری حیات مسافر تھے۔ وہ 1980میں پی آئی اے سے جنرل منیجر پبلک افیئرز کے عہدے سے ریٹائر ہوئے تھے۔