ٹوکیو (عرفان صدیقی ) جاپان میں مقیم سینئر صحافی راشد صمد خان وفات پاگئے ، ان کی عمر انسٹھ برس تھی اور وہ کیسنر کے موذی مرض میں مبتلا تھے، راشد صمد کی نماز جنازہ اتوار دن تین بجے گامو مسجد سائی تامہ میں ادا کی جائے گی ۔ وہ گزشتہ کئی برسوں سے بیماریوں کا سامنا کررہے تھے تاہم انھوں نے اپنی ہمت اور ثابت قدمی سے صحافتی خدمات کو جاری رکھا ، وہ پاکستان کےایک نجی چینل کے جاپان میں نمائندے تھے ، انھوں نے لواحقین میں دو صاحبزادوں اور ایک بیٹی کو سوگوار چھوڑا ہے ، دو سال قبل انکی جاپانی اہلیہ بھی کینسر سے وفات پاگئیں تھیں ، راشد صمد خان کے صاحبزادے حمزہ ماسائی جاپان کے بہت جانے مانے یوٹیوبر ہیں اور جاپانی نوجوانوں میں بہت مقبول ہیں ، ماسائی نے اپنے والد راشد صمد خان کو سائی تامہ کے علاقے میں ایک شاندار گھر بھی تحفے میں دیا تھا ، راشد صمد خان کے قریبی دوستوں شاکر خان اور رمضان صدیق کے مطابق ڈاکٹروں نے چند ہفتوں قبل راشد صمد خان کو کینسر کے بہت بڑھ جانے کے بعد جواب دے دیا تھا اور انھیں آخری وقت گھر میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ گزارنے کا مشورہ دیا تھا۔
اسلام آباد اسلام آباد میں برٹش ہائی کمیشن میں ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر کی قیادت میں یوکے گورنمنٹ کے دو...
کوئٹہکوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہمسایہ ملک ایران سے مکران ڈویژن کو بجلی فراہمی کے...
کراچی سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان اسٹیل کے ریٹائرڈ ملازمین کی پروموشن کی درخواست مسترد کردی۔ دو رکنی بینچ کے...
سکھر جتوئی اور کھوسو برادری کی دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ، مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے 4نوجوانوں کو موت کے گھاٹ...
اسلام آبادوزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل والٹ کے دائرہکار کو ملک بھر میں توسیع دینگے، 79فیصد رقوم...
کراچی پاکستان کی فضائی حدود کی پابندی، انڈیگو ایئر لائنز کی شیئرز کی قیمت چار فیصد قیمتیں گر گئیں جس سے شیئر...
کوئٹہ/نوکنڈی سی ٹی ڈی نے کوئٹہ میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا درخشاں میں ٹارگٹڈ آپریشن فائرنگ کے...
اسلام آباد وزارت آئی ٹی کے ادارے اگنائیٹ کے سی ای او کی پوسٹ کے لیے درخواست جمع کرانے والے امیدواروں کی...