اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر، نامہ نگار ) وزیراعظم نے منکی پاکس بیماری کے حوالے سے ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور سرحدوں کی کڑی نگرانی اور سخت اسکریننگ کا حکم دید یا۔ یہ حکم انہوں نے اپنے زیرصدارت ایک اجلاس کے دوران دیا۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں آگاہی مہم شروع کی جائے، ہفتہ وار بریفنگ لوں گا۔ انہوں نے وبا کو روکنے کےلیے صوبائی حکومتوں سےروابط بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی جبکہ وزیراعظم کے رابطہ کار (کوآرڈینیٹر) نے کہا کہ کسی میں علامات ظاہرہوں تو اسے قرنطینہ ہوجانا چاہیے، وباکے پیش نظر این سی اوسی نے ایڈوائزری جاری کردی۔تفصیلا ت وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ عالمی ادارہء صحت کی جانب سے منکی پاکس کو پبلک ہیلتھ ایمر جنسی قرار دینےکے بعد پاکستان میں بھی اس بیماری کے حوالے سے کڑی نگرانی کی ضرورت ہے ، ملک کے ہوائی اڈوں، بندر گاہوں اور بارڈرز پر منکی پاکس کی سخت اسکریننگ کی جائے انہوں نے بارڈر ہیلتھ سروسز کو صورتحال کی بھرپور نگرانی اور سخت سرویلنس اور منکی پاکس کی جانچ کے حوالے سے تمام ضروری آلات اور کٹس کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے منکی پاکس کے پھیلاؤ کو روکنے کے حوالے سے صوبائی حکومتوں ، حکومت گلگت بلتستان اور حکومت آزاد جموں و کشمیر سے روابط بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی۔ انہوں نے منکی پاکس کے حوالے سے مؤثر اور جامع آگہی مہم شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ منکی پاکس کی حوالے سے ہفتہ وار بریفنگ لیا کروں گا ۔اجلاس کو ملک میں منکی پاکس کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ حال ہی میں ضلع مردان کے ایک شخص میں منکی پاکس وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ؛ متاثرہ شخص روزگار کے سلسلے میں بیرون ملک مقیم تھا اور حال ہی میں پاکستان آیا ؛ متاثرہ شخص کو قرنطینہ میں رکھا گیا ؛متاثرہ شخص کی حالت خطرے سے باہر ہے. پاکستان میں اس وقت منکی پاکس کی لوکل ٹرانسمشن نہیں ۔اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ عالمی ادارہء صحت کی جانب سے 14 اگست 2024 کو منکی پاکس کو پبلک ہیلتھ ایمر جنسی قرار دیا گیا جس کے بعد این سی او سی کی جانب سے نیشنل ایڈوائزری جاری کر دی گئی ، اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ صوبائی حکومتوں، حکومت گلگت بلتستان ، حکومت آزاد جموں و کشمیر اور اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری انتظامیہ نے بڑے اسپتالوں میں آئیسولیشن وارڈز اور بستر منکی پاکس کے ممکنہ مریضوں کے لئے مختص کیے گئے ہیں ؛ تمام وفاقی اکائیاں منکی پاکس کے حوالے سے پیشگی اقدامات اٹھا رہی ہیں ۔اجلاس میں وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے قومی صحت ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ ، وفاقی سیکرٹری قومی صحت ندیم محبوب ، چئیر مین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک، چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے چیف سیکریٹریز ، چیف کمشنر اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔ ڈاکٹر ملک مختار احمد نے کہا ہے کہ منکی پاکس کا واحد کیس خیبرپختونخوا سے رپورٹ ہوا، اگر کسی میں علامات ظاہر ہوں تو اسے قرنطینہ کر لینا چاہئے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں تاحال 99 ہزار افراد میں ایم پاکس مثبت آچکا ہے، آئیسولیشن ہی منکی پاکس کا سب سے بہترین ٹریٹمنٹ ہے۔۔ اس بیماری کے پھیلاؤ کی حفاظتی تدابیر عالمی ادارہ صحت نے تجویز کی ہوئی ہیں ، سمال پاکس کی ویکسیین اس بیماری کے لئے کارآمد ہے۔ انہوں نے ایئرپورٹ پر موجود تمام اعلٰی حکام کو بیرون ملک سے آنے والے افراد کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت کی ۔
اسلام آباد یوم پاکستان کے موقع پر آج اسلام آباد میں مسلح افواج کی شاندار پریڈ ہو گی ، صدر آصف علی زرداری...
اسلام آباد قوم اتوار کو یوم پاکستان روایتی جوش وجذبے کے ساتھ منائے گی۔ یوم پاکستان کے سلسلے میں سب سے بڑی...
اسلام آ باد وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنا دورہ سعودی عرب مکمل کرکے ہفتہ کے روز واپس اسلام آباد پہنچ گئے...
کراچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر جوبائیڈن کے بعد سابق نائب صدر کملا ہیرس اور سابق وزیرخارجہ ہلیری...
اسلام آباد وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے دورہ سعودی عرب سے واپسی کے فوری بعد ایف بی آر کی کارکردگی پر اجلاس...
اسلام آباد،کوئٹہ، قلات بلوچستان کے علاقوں قلات اور نوشکی میں دہشتگردی ، 4پولیس اہلکار اور 4مزدور جاں بحق،...
کابل، اسلام آباد پاکستان اور افغانستان کے درمیان رابطے بحال ہوگئے، پاکستانی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان...
ا سلام آباد چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے رمضان نیکیوں، بھلائی اور قربانی کا مہینہ ہے یہ مقدس...