اسلام آباد( طا ہرخلیل) وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑنے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان سازش کے سرغنہ اور فیض حمید سہولت کار تھے، ایک سیاسی لیڈر نے ملک میں بدامنی پھیلائی، ثاقب نثار ہو یا جو بھی، فیض حمید کی گرفتاری کے بعد معاملات آگے بڑھیں گے،فیض حمید و دیگر لوگوں کے گٹھ جوڑنے قومی سلامتی کو نقصان پہنچایا، کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی کہ وہ ملک میں تباہی پھیلائے، فوج میں خود احتسابی کا اپنا میکنزم ہے، تحقیقات کا دائرہ کار بڑھتا نظر آ رہا ہے،نواز شریف نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی،نواز شریف نے موٹر ویز کا جال بچھایا،ایٹمی دھماکے کیے،بجلی منصوبے لگائے،عوام کو ریلیف دیکر دم لیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے مسلم لیگ(ن)کے قائد نوازشریف نے ملک میں ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا، ان کی قیادت میں خدمت کاسلسلہ جاری ہے،نواز شریف نے ملک میں موٹرویز کا جال بچھایا، انہوں نے سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کیں، حکومت پنجاب نے بجلی صارفین کو سہولت پہنچا کر احسن اقدام کیا۔ عطا تارڈ کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف نے جنوبی ایشیا کی پہلی موٹر وے بنائی، جبکہ کاروبار کی آسانی کی بنیاد بھی نواز شریف نے رکھی، اسی کے تحت پاکستان کا پہلا اکانومک ایکٹ ریفارمز آیا، جس نے کاروباری شخص کو سہولت دی۔ کرنسی کے حوالے سے ملک میں کوئی ریگولیشنز نہیں تھیں، میاں نواز شریف نے اکانومک ایکٹ ریفارمز کی بنیاد رکھی، آسان کاروبار کو لانے والے میاں نواز شریف ہیں۔ وزیر اطلاعات کا پنجاب میں بجلی کے بلوں میں 14 روپے کمی کرنے کے اعلان پر کہا کہ یہ عوام کے درد کو محسوس کرتے ہوئے، مشکلات کا احساس کرتے ہوئے، 45 ارب روپے کی خطیر رقم سے جو یہ معاملہ کیا گیا ہے، تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی ہے۔ ایک سابقہ نگراں وزیر سمیت بہت سے لوگ واویلا کر رہے تھے، انہیں اب تعریف بھی کرنی چاہیے، گرمیوں میں پنجاب کے عوام کو آسانی ملے گی، نواز شریف کو بوجھ محسوس ہو رہا تھا، کہ اس دور میں بجلی کے بل اتنے مہنگے کیوں ہیں؟ اس پر وزیر اطلاعات نے کہا کہ پنجاب حکومت کے اس قدم کو سراہتے بھی ہیں اور عوامی خدمت کیلئے اس ملک میں منصوبے لگائے ہیں، معیشت کی بہتری کی ہے، 2018 سے پہلے کے دور میں 4 فیصد مہنگائی تھی اور چھ فیصد گروتھ تھی، تو پھر یہ مہنگائی کس دور میں ہوئی؟ وزیر اطلاعات نے کہا کہ میاں نواز شریف نے درست فرمایا کہ مہنگائی اس دور میں ہوئی، جس دور میں 190 ملین پاونڈ کا کیس ہوا، اس دور میں مہنگائی ہوئی، جس دور میں توشہ خانہ، فرح گوگی، پنجاب کا ایک پورا سسٹم تھا، جہاں کرپشن عام تھی اور سائفر کا کیس ہوا، یہ معلوم کرنا ضروری ہے کہ 4 فیصد سے مہنگائی 22 فیصد پر کیسے گئی؟ اور یہ بھی معلوم کرنا چاہیے کہ اب شہباز شریف کے دور میں 11 فیصد پر کیسے آئی ہے؟ عالمی مالیاتی جریدے مہنگائی میں مزید کمی کی پیشگوئی کر رہے ہیں۔فوج میں گرفتاریوں کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ پاک فوج میں خود احتسابی کا اپنا میکنزم ہے، ایک سیاسی لیڈر نے ملک میں انتشار اور تقسیم کی سیاست کو پروان چڑھایا، انہوں نے ملک میں بدامنی پھیلانے اور ملکی سالمیت کے خلاف سازشیں کیں، جنرل ریٹائرڈ فیض حمید ان کی سازش میں شامل تھے۔عطا تارڑ کا کہنا تھا لطیف کھوسہ کو جھوٹ اور بہتان والی باتیں زیب نہیں دیتیں، لطیف کھوسہ نے سرینا عیسیٰ کے بارے میں جو کہا وہ انہیں زیب نہیں دیتا، پی ٹی آئی حکومت میں چیف جسٹس کی اہلیہ کوکٹہرے میں کھڑا کیا گیا تھا، پی ٹی آئی نے جو مہم شروع کی ہے بتا دوں یہ کامیاب نہیں ہو گی۔
اسلام آباد یوم پاکستان کے موقع پر آج اسلام آباد میں مسلح افواج کی شاندار پریڈ ہو گی ، صدر آصف علی زرداری...
اسلام آباد قوم اتوار کو یوم پاکستان روایتی جوش وجذبے کے ساتھ منائے گی۔ یوم پاکستان کے سلسلے میں سب سے بڑی...
اسلام آ باد وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنا دورہ سعودی عرب مکمل کرکے ہفتہ کے روز واپس اسلام آباد پہنچ گئے...
کراچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر جوبائیڈن کے بعد سابق نائب صدر کملا ہیرس اور سابق وزیرخارجہ ہلیری...
اسلام آباد وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے دورہ سعودی عرب سے واپسی کے فوری بعد ایف بی آر کی کارکردگی پر اجلاس...
اسلام آباد،کوئٹہ، قلات بلوچستان کے علاقوں قلات اور نوشکی میں دہشتگردی ، 4پولیس اہلکار اور 4مزدور جاں بحق،...
کابل، اسلام آباد پاکستان اور افغانستان کے درمیان رابطے بحال ہوگئے، پاکستانی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان...
ا سلام آباد چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے رمضان نیکیوں، بھلائی اور قربانی کا مہینہ ہے یہ مقدس...