پاک پی ڈبلیو کی تحلیل کے بعد نیب کے دفاتر کی مینٹی ننس کو ن کرے گا ؟

18 اگست ، 2024

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) پاک پی ڈبلیو کی تحلیل کے بعد نیب کے دفاتر کی مینٹی ننس کو ن کرے گا ؟ پا ک پی ڈبلیو ڈی کی تحلیل کے بعد نیب نے اپنی8 بلڈنگز کی مینٹی ننس کیلئے متبادل موزوں آپشنز سے وزارت ہا ئوسنگ و تعمیرات کو آ گاہ کردیا ہے۔نیب کے ڈائریکٹر ایڈمن محمد فیصل قریشی نے سیکر ٹری ہا ئو سنگ و تعمیرات کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ نیب ہیڈ کوارٹر اور نیب ( راولپنڈی ) اسلام آ باد آفس کی مینٹی نینس سی ڈی اے کے سپرد کی جا ئے ۔نیب لاہور کی بلڈنگ کمیو نکیشن اینڈ ورکس ڈ یپارٹمنٹ پنجاب ‘ نیب خیبر پختونخوا کی بلڈنگ پی ڈی اے ‘ نیب کوئٹہ بلڈنگ کمیو نکیشن اینڈ ورکس ڈ یپارٹمنٹ بلو چستان ‘ نیب کراچی کو ورکس اینڈ سروسز ڈ یپارتمنٹ سندھ ‘ نیب سکھر ڈسٹرکٹ ہائی ویز ڈیپارٹمنٹ سکھر اور نیب ملتان کو کمیو نکیشن اینڈ ورکس ڈ یپارٹمنٹ پنجاب کے سپرد کیا جا ئے ۔