منکی پاکس کی نئی شکل ”کلیڈ ون بی“ نے عالمی تشویش کو جنم دے دیا، جو تیزی سے پھیل رہا ہے، ڈبلیو ایچ او

18 اگست ، 2024

لاہور(مانیٹرنگ سیل )عالمی ادارہ برائے صحت (ڈبلیو ایچ او) نے دو سالوں میں دوسری بار منکی پاس کو صحت عامہ کی عالمی ایمرجنسی قرار دیا ، جو کہ افریقی ملک کانگو سے شروع ہوا اور متعدد ممالک میں پھیلتے ہوئے پاکستان تک پہنچ گیا ہے۔منکی پاکس وائرس کی ایک نئی شکل ”کلیڈ ون بی“ نے عالمی تشویش کو جنم دیا ہے، جو تیزی سے پھیل رہا اور اس کے بارے میں بہت کم معلومات ہیں۔ یہ بیماری قریبی رابطے سے پھیلتی ہے۔اب تک کانگو،سویڈن،برونڈی،کینیا،روانڈا،یوگنڈا اور پاکستان میں منکی پاس کے مریض رپورٹ ہو چکے ہیں ۔پاکستان میں منکی پاکس کا اب تک آفیشلی ایک کیس ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کانگو میں منکی پاکس کی دو قسمیں پھیل رہی ہیں ”مقامی کلیڈ ون“ اور نیا ”کلیڈ ون بی جو کہ جنسی تعلقات سمیت قریبی رابطے کے ذریعے زیادہ آسانی سے پھیلتا ہےموجودہ وبا نے جنوری 2023 سے اب تک اس ملک میں 27,000 کیسز اور 1,100 سے زیادہ اموات دیکھی ہیں، جن میں بڑی تعداد بچوں کی ہے۔عالمی صحت کے حکام نے 15 اگست کو سویڈن میں منکی پاکس وائرس کی تصدیق کی، جو افریقی براعظم سے باہر پھیلنے کی پہلی علامت ہے۔یوگنڈا نے کلیڈ ون بی کے دو کیسز،رواندا میں منکی پاکس کے چار تصدیق شدہ کیسز ،کینیا میں ایک کیس،برنڈی میں 61 کیسز کی تحقیقات اور تصدیق ہو چکی ،سویڈن میں منکی پاس کا ایک مریض سامنے آیا ہے