لاہور،کراچی ،اسلام آباد(نیوز رپورٹر ،جنگ نیوز)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ صرف پنجاب میں بجلی کی قیمتوں کو کم کرنے کا فیصلہ قبول نہیں ، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اس پر کہا ہے کہ پنجاب نے یہ ریلیف مفت میں نہیں بلکہ اپنے عوام کیلئے پیسے دے کر لیا ہے ،ایم کیو ایم رہنماء مصطفیٰ کمال نےکراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئ کہا کہ پاکستان میں بجلی ضرورت سے زیادہ ہے ہم پورے ملک میں بجلی کی ایک جیسی قیمت چاہتے ہیں،ریلیف صرف پنجاب کیلئے ہے،باقی صوبے پاکستان کا حصہ نہیں؟کوئی پنجاب میں بیٹھ کر پریس کانفرنس کردے اور ایم کیو ایم خاموش رہے یہ ممکن نہیں، مصطفیٰ کمال نے کہا اُمید ہے وزیرِ اعظم پورے ملک کے لیے بجلی کی قیمت کم کرنے کا اعلان کریں گے۔ اس سال 1700 ارب روپے صرف نقصانات کو پورا کرنے کے لیے رکھے گئے، صنعتکار کہتے ہیں کہ 6 سے 9 سینٹ میں بجلی دیں اس وقت 16 سینٹ میں پڑ رہی ہے، کراچی کا پاکستان کے بجٹ میں 65 سے 70 فیصد سے زیادہ کا حصہ ہے، ملک میں بجلی کی قیمت میں 20 روپے فی یونٹ کمی ہونی چاہیے، ڈسکوز کی نجکاری کریں ہر علاقے میں ایک سے زائد کمپنیوں کو لائسنس دیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں بجلی کے بلوں پر ریلیف کے حوالے سے ایم کیو ایم رہنما مصطفیٰ کمال کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جواب دیتے ہوئے لکھا کہ پیارے مصطفی بھائی، پنجاب نے یہ ریلیف مفت میں نہیں بلکہ اپنے عوام کے لیے پیسے دے کر لیا ہے،اس ریلیف کے لیے پنجاب نے اپنے بجٹ سے 45 ارب ادا کیے ہیں،مجھے خوشی ہو گی اگر آپ حکومت سندھ سے بات کریں اور وہ بھی اپنے عوام کو یہ ریلیف فراہم کریں، شکریہ۔ کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کائٹ) کے صدر جوہر قندھاری پورے ملک میں صرف کراچی کو اگلے 6 ماہ تک مہنگی بجلی ملے گی ،کے الیکٹرک کیلئے اگلے 6ماہ تک 3 سے 5روپے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافہ ہوگا، ان حالات میں کراچی کی انڈسٹری نہیں چل سکے گی،کمی کا فائدہ بھی پنجاب کی صنعتوں کو ہوگا،جے یو آئی رہنماحافظ حمداللہ نے کہا کہ پنجاب میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان خوش آئندہے لیکن سوال یہ ہے کہ مہنگائی تو پورے ملک میں ہے ،ریلیف صرف ایک صوبے کے لئے کیوں ؟ دیگر تین صوبے پاکستان کا حصہ نہیں،کیا یہ ایک پاکستان ہے یا دو پاکستان ؟ ثابت ہوا کہ بڑے میاں پنجاب کے لیڈر ہیں، ہونا چاہیےتھا کہ بڑے میاں چھوٹے میاں، کو چاروں صوبوں میں ریلیف دینے کا پابند کرتے،جو صوبہ بجلی دیتا ہے وہ اور بلوچستان بھی بجلی کی قیمتوں میں ریلیف سے محروم ہے،یہ کہاں کا انصاف ہے ؟امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں 28 اگست کو ملک گیر احتجاج اور ہڑتال کی کال دیدی ہے، تاجر رہنما بھی ہمارے ساتھ کھڑے ہوں گے، پورے پاکستان کو ریلیف ملنا چاہئے، پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ لوگوں کا چولہا تو ویسے ہی بند کیا جارہا ہے، مہنگی بجلی ہے اور پھر اوپر سے ٹیکسز ہیں، تاجر اور تنخواہ دار سب ہی پریشان ہیں، وزیراعظم ٹیرف میں بنیادی تبدیلیاں کریں،آپ دو ماہ کا ریلیف دے کر جان نہیں چھڑواسکتے۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کا 3 ہزار ارب روپے کا بجٹ ہے، سندھ کو 62 فیصد وفاق سے پیسے ملے ہوئے ہیں، سندھ حکومت ریلیف دینے کو تیار نہیں،کے الیکٹرک مافیا سب سے مہنگی بجلی بناتا ہے، ڈائریکٹ بجلی دینے سے لائن لاسز دور ہوں گے۔
اسلام آ باد کابینہ کمیٹی سے مستقل ہونے والے سول افسران کے لیے بری خبر ہے کہ وفاقی حکومت نےوزارت قانون کی...
اسلام آ باد وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنا دورہ سعودی عرب مکمل کرکے ہفتہ کے روز واپس اسلام آباد پہنچ گئے...
کراچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر جوبائیڈن کے بعد سابق نائب صدر کملا ہیرس اور سابق وزیرخارجہ ہلیری...
اسلام آباد پنجاب حکومت نے انڈس ریور سسٹم اتھارٹی کو ایک خط میں کہا ہے کہ بڑھتے ہوئے انڈس اسٹیم واٹر نقصانات...
اسلام آباد وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے دورہ سعودی عرب سے واپسی کے فوری بعد ایف بی آر کی کارکردگی پر اجلاس...
اسلام آباد یوم پاکستان کے موقع پر آج اسلام آباد میں مسلح افواج کی شاندار پریڈ ہو گی ، صدر آصف علی زرداری...
لاہور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن کے تحت اور ان کی ہدایت پردیہی خواتین کے لئے چیف منسٹر مریم نواز...
کوئٹہ ، قلات، اسلام آباد بلوچستان کےاضلاع قلات اور نوشکی میں دہشتگردی کے نتیجے میں 4پولیس اہلکار اور...