کراچی (نیوز ڈیسک) سندھ اور خیبرپختونخوا کی حکومتوں نے فوری طور پر بجلی سستی کرنے کے معاملے پر ہاتھ اٹھا لئے ہیں، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے پنجاب میں بجلی سستی کرنے کے فیصلے پر کہا ہے کہ حکومت کو وہ فیصلہ کرنا چاہئے جو دیر پا ہو، دو ماہ بعد کیا ہوگا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا کہ 375 روپے کم کرکے کتنی غربت کم ہوجائے گی، پنجاب کو پورے پاکستان کے وسائل مل جاتے ہیں۔ جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ ہر حکومت کی ترجیح ہے کہ وہ عوام کو ریلیف دے لیکن جب ہم ریلیف کا سوچتے ہیں تو آپٹکس کو مد نظر رکھتے ہیں، پنجاب میں دو مہینے کی ریلیف تو مل جائے گی اس کے بعد کیا ہوگا ہم یہ سمجھتے ہیں حکومت کو وہ فیصلہ کرنا چاہیے جو دیر پا ہو۔ 64 ارب خرچ کرنے سے دو ماہ کا ریلیف ملے گا عوام پھر اسی پریشانی میں مبتلا ہوجائیں گے۔ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ کچھ جگہیں ایسی ہیں جہاں پر 77 ارب روپے خرچ کر کے تقریباً ڈھائی پونے تین روپے مستقل طو رپر ریٹ کم ہوسکتا ہیں۔ ایک پرپوزل ہے اگر وفاقی حکومت مناسب سمجھتی ہے کہ اگر 64 ارب صوبائی حکومت ڈالتی ہے اور اتنی ہی وفاقی حکومت دیتی ہے تو ایک سو اٹھائیس ارب میں چار سوا چار ارب کی سبسڈی لانگ ٹرم بنیاد پر شہریوں کو دے سکتے ہیں۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا کہ پاکستان کے وسائل کا 51 فیصد پنجاب کو ملتا ہے اگر 45 ارب روپے عوام کے پیسے عوام کو دے رہے ہیں اس میں کوئی بڑی ڈیل نہیں ہے۔ سندھ ہو یا پختونخوا یہ دونوں سستی بجلی پیدا کر رہے ہیں، پختونخوا میں اس وقت چھ سے سات روپے فی یونٹ ساڑے پانچ ہزار میگاواٹ پیدا کرتے ہیں، سندھ میں بھی بیس سے تیس کے درمیان لوکل بجلی پیدا کی جاتی ہے اصل وجہ پنجاب کو بجلی دینے کے لیے جو غلط پروجیکٹ لگائے گئے امپورٹڈ کول کی بجلی بنتی ہے 75 روپے یونٹ آر ایل این جی کی بتیس سے پینتیس روپے بنتی ہے اور سونے پر سہاگہ یہ ہے کہ امپورٹڈ کول والی بجلی جو پانچ ہزار میگاواٹ ہے وہ صرف بارہ فیصد چلی ہے۔ جبکہ آر اینل اینی جی پچاس فیصد چلی ہے پنجاب کو دس ہزار میگاواٹ دینے کے لیے آج ہم سب اس کی ادائیگی کر رہے ہیں دوسری طرف پنجاب کو پورے پاکستان کے وسائل مل جاتے ہیں ٹیکس کے جس پر یہ دو ماہ کا اعلان کر کے سمجھ رہے ہیں کہ ہم نے بڑا بہترین کام کیا ہے۔ 375 روپے سے کتنی غربت کم ہوجائے گی یا کتنا ریلیف ہوگا۔مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ ہمیں اس معاملے میں صوبائی کارڈ نہیں کھیلنا چاہیے مصطفی کمال ہمارے اپوزیشن میں ہیں میں نہیں سمجھتا وہ کوئی مثبت بات کریں گے۔
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی رجسٹرار کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت عیدکے بعد تک ملتوی کرتے...
اسلام آبادآن لائن کسٹمز کلیئرنس سسٹم میں مبینہ بے ضابطگیوں اور پاکستان سنگل ونڈو کے ساتھ ملی بھگت پر کئی...
اسلام آباد چینی ایکسپورٹ ہوتی رہی اور ملک میں قیمتیں بڑھتی رہیں-موجودہ حکومت میں چینی کی برآمد اورقیمتوں...
لاہور،کراچی پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپنئز ٹرافی کی کامیابی کے بعد بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان...
کراچی جیوکے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ، حفیظ پاشا نےکہا ہے...
کراچی جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت ریلویز ، بلال اظہر...
اسلام آ باد وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئیے ہم سب مل کر گلیشیئرز کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں،...
کراچی سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، جس کے نتیجے میں...