انتخابی، عدالتی ، بلدیاتی شعبوں میں اہم اصلاحات کرینگے، پروفیسرمحمد یونس

18 اگست ، 2024

اسلام آباد ( صالح ظافر) بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے اعلان کیاہے کہ اس کا کام اب انتخابی نظام میں، عدلیہ میں ، مقامی حکومت میں، میڈیا، اقتصادی اور تعلیم میں اہم اصلاحات کرنا ہے۔ بھارت کی میزبانی میں ہونے والی تیسری گلوبل سائوتھ سمٹ 2024 سے خطاب کرتے ہوئے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے وعدہ کیا کہ عبوری حکومت ایک شراکتی اور کثرتیت پر مبنی جمہوریت اور آزادانہ ، شفاف اورسب کی شراکت والے انتخابات کےلیے ماحول تخلیق کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پروفیسر یونس نے دیگرمختلف ممالک بشمول نیپال، سری لنکا، بھوٹان، فجی، عمان ، بھارت اور ویتنام کے سربراہان مملکت کے ساتھ ہونے والی سربراہی کانفرنس میں شرکت کی۔ انہوں نے تمام سربراہان مملکت کو دعوت دی کہ وہ ڈھاکامیں ہونے والی سربراہی کانفرنس میں شرکت کریں’’ بصورت دیگر آپ سب لوگ بہت اہم چیزوں سے محروم رہیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈھاکا دیواروں پر لکھے ہوئے نعروں کا دنیا میں سب سے بڑا شہر بن گیا ہے۔ پروفیسر یونس نے کہاکہ نوجوان طلبہ اور 12 تا 13 سال کے بچوں نے 400 سالہ شہر کی دیواروں پر نئی جمہوری ،ماحولیاتی طور پر دوستانہ بنگلہ دیش کی تصویریں نظر آئیں گی۔ انہون نے شرکا کو بتایا کہ ہمارے سامنے کوئی مرکزی منصوبہ بندی نہیں ہے اور نہ ہی کوئی رہنمائی ہے۔ کسی بھی شخص کی جانب سے بجٹ اسپورٹ نہیں مل رہی۔