اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ہفتہ کو چھٹی کے روز بھی متحرک رہا۔ وزیراعظم نے سیکریٹری وزارت موسمیاتی تبدیلی اعزاز اسلم ڈار کو عہدے سے ہٹادیا ۔اعزاز ڈار کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کی ہدایت، دو مرتبہ عمران خان کو بطور وزیر اعظم ڈی نو ٹیفائی کیا ، پا کستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کےگریڈ 22 کے افسر اعزاز اسلم ڈار کو تبدیل کرکےاسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔سیکریٹری موسمیاتی تبدیلی کے تبادلے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔بطور ایڈیشنل سیکریٹری کابینہ ڈویژن اعزاز ڈار نے 2022 منفرد اعزاز حاصل کیا تھا۔ اعزاز ڈار کے دستخط سے ایک ہفتے میں2 بار عمران خان کو بطور وزیر اعظم ڈی نوٹیفائی کیا گیا تھا۔دونوں بار عمران خان کو بطور وزیراعظم اتوار کو چھٹی کے روز سکبدوش کیا گیا تھا۔قومی اسمبلی کی تحلیل پر عمران خان کو بطور وزیراعظم 3 اپریل 2022کو ڈی نوٹیفائی کیا گیا تھا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت عمران خان دوبارہ وزیراعظم بحال ہوگئے تھے ۔تحریک عدم اعتماد کی کامیابی پر عمران خان کو 10 اپریل کو دوبارہ ڈی نوٹیفائی کیا گیا ۔شہباز شریف اپریل 2022 میں وزیر اعظم بننے کے بعد اعزاز اسلم ڈار کو گریڈ 22 میں ترقی ملی ۔گریڈ22 کے اعزاز اسلم ڈار کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس سے ہے۔ ڈار نے31 اکتوبر1993کو پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کو جوائن کیا۔ وہ 5 اپریل2025 کو60 سال کی عمر میں ریٹائر ہوں جائینگے۔
کراچی تعلقات مزید کشیدہ، اٹلی نے اسرائیل کیساتھ دفاعی معاہدہ معطل کر دیا۔ جورجیا میلونی حکومت کا اہم فیصلہ،...
ریاض سعودیہ کی امریکاسے ہرمز ناکہ بندی ختم، ایرانسے پھر مذاکرات کرنیکی اپیل، خدشہ ہے موجودہ کشیدگی مزید بڑھ...
اقوام متحدہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتو نیوگتریز نے جنگ بندی اور امن کے لئے پاکستان کے حالیہ کلیدی...
کراچی امریکی جریدے ٹائمز نے اپنی ایک حالیہ اشاعت میں بتایا ہے کہ ایران امریکا مذاکرات کو بچانے کےلیے...
اسلام آباد ایران ، امریکا مذاکرات کے دوسرے دور کیلئے ایک بار پھر اسلام آباد میں تیاریوں کا آغاز ہو گیا،...
اسلام آباد مشرقی وسطیٰ میں امن کے لئے پاکستان کے سفارتی مشن کا اگلا اہم قدم آج اس وقت اٹھایا جائے گا جب...
کراچی ایران میں ہمارا مشن صرف حکومت کی تبدیلی پر ختم ہوگا، موساد سربراہ کا اعلان، ڈیوڈ بارنیاکا کہنا تھا...
دبئیامارات اور بحرین کا ایران حملوں پر مشترکہ حکمت عملی پر غور،سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق۔ تفصیلات کے...