کراچی( افضل ندیم ڈوگر) مختلف ممالک سے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کراچی ایئرپورٹ پر پہنچے مسافروں میں منکی پوکس کے شواہد نہیں ملے اس سلسلے میں اسکریننگ جاری ہے۔ بارڈر ہیلتھ سیکیورٹی کی شفٹ انچارج ڈاکٹر سمعیہ کے مطابق گزشتہ دو روز سے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بیرون ممالک سے پہنچے تمام مسافروں کی اسکریننگ کا عمل جاری ہے۔ اس سلسلے میں ریکارڈ بھی مرتب کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 24 گھنٹوں کے دوران بیرون ملک سے آنے والے کسی بھی مسافر میں منکی پاکس کے شواہد نہیں ملے۔ وفاقی ہیلتھ بارڈر سیکورٹی اور صوبائی طبی عملہ مسافروں کی اسکریننگ کیلئے مستعد ہے۔ مسافروں کے باڈی ٹیمپریچر کی خودکار تھرمل اسکیننگ مشین سے چیکنگ کی جاری ہے۔ مسافروں کے ہاتھوں اور بازووں پر منکی پاکس کی علامات کی مینول طریقے سے چینکگ کی جاتی ہے۔ مشتبہ مریض کےتفصیلی معائنے کے لئے آئسولیشن روم بھی ائرپورٹ پر فعال ہے۔
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی رجسٹرار کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت عیدکے بعد تک ملتوی کرتے...
اسلام آبادآن لائن کسٹمز کلیئرنس سسٹم میں مبینہ بے ضابطگیوں اور پاکستان سنگل ونڈو کے ساتھ ملی بھگت پر کئی...
اسلام آباد چینی ایکسپورٹ ہوتی رہی اور ملک میں قیمتیں بڑھتی رہیں-موجودہ حکومت میں چینی کی برآمد اورقیمتوں...
لاہور،کراچی پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپنئز ٹرافی کی کامیابی کے بعد بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان...
کراچی جیوکے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ، حفیظ پاشا نےکہا ہے...
کراچی جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت ریلویز ، بلال اظہر...
اسلام آ باد وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئیے ہم سب مل کر گلیشیئرز کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں،...
کراچی سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، جس کے نتیجے میں...