اسلام آباد(مانیٹر نگ سیل) وزیراعظم محمد شہبازشریف کی زیر صدارت پانچ سالہ معاشی پلان کے اہم اہداف پر معاشی ٹیم کیساتھ اہم اجلاس ہوا۔وزیراعظم محمد شہبازشریف نے تمام وزارتوں کو دیئے گئے اہداف کیلئے فائنل ڈرافٹ تیار کرنے کی ہدایات جاری کردی، وزیراعظم کے اعلان کیساتھ ہی پانچ سالہ معاشی پلان پر عملدرآمد شروع کرنے پر اتفاق ہوگیا، معاشی پلان پر سختی سے عملدرآمد ملکی معیشت کیلئے انتہائی ضروری ہے۔ وزیراعظم نے ٹیم کو ہدایت کی کہ معاشی پلان میں اہم اہداف طے کرنے سے ترقی کی راہ ہموار ہو گی، ڈپٹی وزیراعظم، وزیر خزانہ سمیت معاشی ٹیم کے وزرا نے وزیراعظم کو متعلقہ اہداف پر بریفنگ دی۔وزارت خزانہ، وزارت تجارت اور ایف بی آر نے معاشی پروگرام بارے وزیراعظم کو آگاہ کیا، ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن پر فوری عملدرآمد کرنے سے آمدن میں اضافہ کرنے پر اتفاق ہوا، ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کا پراسس جلد مکمل کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں آمدنی میں اضافہ کے باعث عوام کو ریلیف دینے پر بھی مشاورت کی گئی، وزیراعظم نے اسحاق ڈار اور محمد اورنگزیب کو معاشی پلان پر جلد عملددرآمد کرنے کی ہدایت کی۔
کراچی تعلقات مزید کشیدہ، اٹلی نے اسرائیل کیساتھ دفاعی معاہدہ معطل کر دیا۔ جورجیا میلونی حکومت کا اہم فیصلہ،...
ریاض سعودیہ کی امریکاسے ہرمز ناکہ بندی ختم، ایرانسے پھر مذاکرات کرنیکی اپیل، خدشہ ہے موجودہ کشیدگی مزید بڑھ...
اقوام متحدہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتو نیوگتریز نے جنگ بندی اور امن کے لئے پاکستان کے حالیہ کلیدی...
کراچی امریکی جریدے ٹائمز نے اپنی ایک حالیہ اشاعت میں بتایا ہے کہ ایران امریکا مذاکرات کو بچانے کےلیے...
اسلام آباد ایران ، امریکا مذاکرات کے دوسرے دور کیلئے ایک بار پھر اسلام آباد میں تیاریوں کا آغاز ہو گیا،...
اسلام آباد مشرقی وسطیٰ میں امن کے لئے پاکستان کے سفارتی مشن کا اگلا اہم قدم آج اس وقت اٹھایا جائے گا جب...
کراچی ایران میں ہمارا مشن صرف حکومت کی تبدیلی پر ختم ہوگا، موساد سربراہ کا اعلان، ڈیوڈ بارنیاکا کہنا تھا...
دبئیامارات اور بحرین کا ایران حملوں پر مشترکہ حکمت عملی پر غور،سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق۔ تفصیلات کے...