برمنگھم (آصف محمود براہٹلوی ) انجمن خدام الصوفیہ و امیر ملت ٹرسٹ، ختم نبوت گلوبل الائنس اور ورلڈ مسلم فیڈریشن کے زیراہتمام امیر ملت سینٹر میں 48 ویں عظیم الشان سالانہ عالمی تاجدار ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں برطانیہ بھر سے مشائخ عظام، علماءکرام، زعمائے اسلامیہ و وارثان محراب و منبر سمیت کثیر تعداد میں ملک بھر کے مختلف علاقوں سے عاشقان رسول نے شرکت کی۔ کانفرنس کی صدارت سجادہ نشین امیر ملت آستانہ عالیہ علی پور سیداں شریف پیر سید منور حسین شاہ جماعتی نے کی۔ کانفرنس میں سید محمدظفراللہ شاہ، سید حامد سعید کاظمی، سید محمدفاروق شاہ، علامہ حسنین صدیقی، علامہ نیاز احمد صدیقی، علامہ زاہد چشتی، علامہ محمد دلاور، علامہ امجد، علامہ حافظ محمدشفیق جماعتی، سید رشید حسین شاہ جماعتی، پاکستان سے آئے ہوئے مفتی محمدوسیم عارف (خطیب کھڑی شریف)، علامہ رمضان رضا، پروفیسر نوید انجم باجوہ، سید فائز احمد اظہری، حافظ فاروق احمد چشتی، علامہ افضل نبیل قادری، علامہ عاکف طاہر سمیت کثیر تعداد میں علماءکرام و مشائخ عظام نے شرکت کی۔ انتظامیہ کی جانب سے اس عظیم الشان کانفرنس کو یوٹیوب اور فیس بک پر براہ راست نشر کیا گیا جسے برطانیہ اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں عقیدت مندان نے دیکھا۔ محفل پاک کا آغاز سید نعمان حسین شاہ جماعتی اور قاری محمدیونس نے تلاوت کلام پاک سے کیا، سید مبشر حسین شاہ، قاری تنویر اقبال قادری، محمدشہزاد نقشبندی، سید ارباز شاہ، محمدشہزاد ناگی و دیگر نے حضور نبی کریم ﷺ کی خدمت میں گلہائے عقیدت پیش کئے، اپنے صدارتی خطبہ میں سجادہ نشین حضرت امیر ملت مہرالملت پیر سید منور حسین شاہ جماعتی نے عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کی ہدایت و رہنمائی کےلئے حضرت آدم علیہ السلام سے جو سلسلہءرُشد شروع ہوا تھا وہ نبی خاتم حضرت محمدمصطفیٰﷺ پر مکمل ہوا، آپ ﷺ کے بعد نبوت و رسالت کا دروازہ ہمیشہ کیلئے بند ہو گیا۔ اسلام دین کامل اور ابدی ضابطہ حیات ہے، اس کی اتباع ہی دین و دنیا میں کامیابی کی ضمانت اور آخرت میں نجات کی کلید ہے۔ انہوں نے کہا کہ رُشد و ہدایت کا سلسلہ اور ایمان سے وابستگی درحقیقت عقیدہ ، ختم نبوت پر ایمان سے وابستہ ہے، اس پر ایمان بندگی کا لازمی اور ناگزیر تقاضا ہے جس کے بغیر دین و ایمان کا تصور بھی محال ہے۔ اللہ عزوجل نے حضور نبی کریم ﷺکو بہت سے اعزازات سے نوازا جن میں سے ایک آپﷺ کا آخری نبی ہونا بھی ہے۔ اب آپ ﷺ کے بعد قیامت تک کوئی نبی پیدا نہیں ہوگا، اسی پر ہر مسلمان کا ایمان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کتاب وسنت اور اجماع امت کی روشنی میں جو بھی عقیدہ ختم نبوت سے انحراف کرےگا وہ دائرہ اسلام سے خارج ہوجائے گا۔ اللہ تعالیٰ نے نبی کریمﷺ کو خاتم النبیین قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فتنوں کے اس دور میں عقیدہ ختم نبوت اساس ہے ، اسے مضبوطی سے تھامنا اور اس کے برعکس ہر قیل و قال سے اجتناب ازحد ضروری ہے۔ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ کرنا ہرمسلمان کا فرض منصبی ہے‘ دین اسلام کی پوری کی پوری عمارت قائم کھڑی ہے۔ پیر سید منور حسین شاہ جماعتی نے مشائخ عظام اور علماءکرام پر زور دیا کہ وہ ختم نبوت کے حوالے سے اپنے عقائد و نظریات کو دنیا بھر پھیلائیں گے اور انکار ختم نبوت کو رد کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کریں۔ انہوں نے سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے مبارک ثانی کیس کے نظرثانی شدہ فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے مسترد کر دیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سید ظفر اللہ شاہ نے کہا کہ مملکت خداد پاکستان کی پارلیمنٹ نے منکرین ختم نبوت کو غیر مسلم اقلیت قرار دےکر اسلام کے بنیادی عقیدہ ختم نبوت کو آئینی وقانونی تحفظ فراہم کیا، اب ضرورت اس امر کی ہے کہ ختم نبوت وناموس رسالت قوانین پر مکمل و موثر انداز میں عمل درآمد کروایا جائے۔سید حامد سعید کاظمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ناموس رسالت ایکٹ کیخلاف بولنے والے اغیار کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں‘ انہوں نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے مبارک قادیانی کیس کے فیصلے پر تشویش کااظہار بھی کیا۔ سید محمدفاروق شاہ نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت ایکٹ میں کسی بھی قسم کی ترمیم برداشت نہیں کریں گے۔ پیر سید اشتیاق حسین شاہ نے کہا کہ منکرین ختم نبوت کو کھلے یا چھپے اپنے آپ کو مسلمان ظاہر کرکے عبادت و تبلیغ کا کوئی حق حاصل نہیں۔ پیر سید زاہد حسین شاہ نے کہا کہ پاکستان کا آئین منکرین ختم نبوت کو اسلامی شعائر اور اسلامی اصطلاحات استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیتا مگر سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے میں نرم گوشہ اختیار کر کے عدالت نے اپنی ساکھ کو داغدار کر لیا ہے۔ صاحبزادہ حسنین رضا (فیصل آباد، پاکستان) نے کہا کہ ناموس رسالت اور عقیدہ ختم نبوت پر کوئی حرف آئے ایسا ہمیں کسی صورت گوارہ نہیں، سپریم کورٹ کا فیصلہ شریعت و آئین پاکستان کے سراسر خلاف ہے، ملک کو مزید انتشار میں نہ دھکیلا جائے۔ علامہ نبیل افضل قادری نے کہا کہ چیف جسٹس سمیت کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ آئین سے ماورا کوئی تشریح کرے، سپریم کورٹ کے فیصلہ میں سقم ہے اسے دور کیا جانا چاہئے۔ علامہ حسنین صدیقی نے کہا کہ امت مسلمہ نے ہردور میں جھوٹے مدعیان نبوت کابھرپور اندازمیں تعاقب کیا۔ خطیب کھڑی شریف (پاکستان) مفتی محمدوسیم عارف کا کہنا تھا کہ اُمت مسلمہ کا 14 سو سال سے متفقہ عقیدہ ختم نبوت چلا آرہا ہے آج بھی پوری دنیا کے مسلمان عقیدہ ختم نبوت پر متحد ومتفق ہیں۔ علامہ نیاز احمد صدیقی نے کہا کہ ناموس رسالت قانون اور امتناع قادیانیت آرڈیننس کےخلاف سازشیں کرنے والوں کا بھرپور انداز میں مقابلہ کیا جائےگا۔ علامہ زاہد چشتی اور حافظ محمدشفیق جماعتی نے محفل کے شرکاءپر زور دیا کہ منکرین ختم نبوت کی غیرآئینی ریشہ دوانیوں کے خاتمہ کیلئے مشائخ عظام اور علماءکرام اپنی کاوشیں تیز کریں۔ علامہ محمددلاور نے کہا کہ منکرین ختم نبوت کو آئین و قانون کا پابند بنایا جائے اور ان کی ارتدادی سر گرمیوں کو روکا جائے۔ علامہ محمدامجد نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت و ناموس رسالت کا تحفظ دینی و آئینی تقاضا ہے، سید رشید حسین شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ منکرین ختم نبوت کے حوالے سے بنائے گئے قوانین پر عمل درآمد کروانا حکومت پاکستان کی ذمہ داریوں میں شامل ہے کانفرنس کے اختتام پر سجادہ نشین حضرت امیر ملت مہرالملت پیر سید منور حسین شاہ جماعتی نے غزہ (فلسطین)، کشمیر، پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔
ا ولڈہم پاسبان صحابہ برطانیہ کے چیئرمین محمد عمر توحیدی نے کہا ہے کہ فاتح عرب و عجم سیدنا معاویہ بن ابو سفیان...
پیرس میاں نواز شریف کے وژن کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبہ کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ یہ...
ویانامسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر چوہدری علی شرافت نے روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم نے دیکھا کہ...
اوسلوسفیر پاکستان ناروے سعدیہ الطاف قاضی نے صحافی ناصر اکبر کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کی مبارک باد دی اور...
برازیلیا برازیل میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث10سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق...
لندن ایک85سالہ خاتون برینڈا گنتھر عرف لالی پاپ لیڈی 40سال کی ملازمت کے بعد ریٹائر ہوگئیں۔ برینڈا گنتھر عرف...
مانچسٹرانگلینڈ میں ہونیوالے ٹیسٹوں اورنمونہ جات میں پینے والے پانی کے کیمیکلز آلود ہونے کی تصدیق کے بعد...
سیول یوکرین جنگ میں روس کی جانب سے لڑنے والے شمالی کوریا کے تقریباً 300 فوجیوں کی ہلاکت کا انکشاف ہوا ہے۔ جنوبی...