بریڈفورڈ(زاہدانور مرزا) یوم آزادی پاکستان کے موقع پر قونصلیٹ آف پاکستان بریڈ فورڈ میں پرچم کشائی کی رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں قونصل جنرل زاہد جتوئی نے پاکستانی کمیونٹی کے ہمراہ قومی ترانے کی دھن پر سبز ہلالی پرچم فضا میں بلند کیا اور یوم آزادی کا کیک کاٹا۔ اس موقع پر قونصلیٹ کے اتاشی محمد سرفراز نے صدر پاکستان، وزیراعظم پاکستان، نائب وزیراعظم پاکستان کے پیغامات پڑھ کر سنائے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قونصل جنرل زاہد جتوئی، ممبر آف پارلیمنٹ ناز شاہ اور دیگر نے اہل وطن کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یوم آزادی پر ہم ان لوگوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جن کی قربانیوں کی وجہ سے ہم آزاد حیثیت سے زندگی بسر کر رہے ہیں اور اب ہمیں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہو گا تقریب کے اختتام پر برطانیہ اور پاکستان سے آئے ہوئے فنکاروں نے پاکستانی ملی نغمے سنانے کے ساتھ ساتھ مخصوص انداز میں ڈھول بجا کر شرکا کو محظوظ کیا یوم پاکستان کی تقریب میں ہیلی فیکس، لیڈز، بریڈفورڈ اور گرد و نواح سے پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کی شخصیات معروف کشمیری رہنما راجہ نجابت حسین، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما آصف خان، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما آصف نسیم راٹھور ،پاک کشمیر سوسائٹی کے چیئرمین الحاج رب نواز اختر اور دیگر نے شرکت کی۔
ا ولڈہم پاسبان صحابہ برطانیہ کے چیئرمین محمد عمر توحیدی نے کہا ہے کہ فاتح عرب و عجم سیدنا معاویہ بن ابو سفیان...
پیرس میاں نواز شریف کے وژن کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبہ کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ یہ...
ویانامسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر چوہدری علی شرافت نے روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم نے دیکھا کہ...
اوسلوسفیر پاکستان ناروے سعدیہ الطاف قاضی نے صحافی ناصر اکبر کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کی مبارک باد دی اور...
برازیلیا برازیل میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث10سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق...
لندن ایک85سالہ خاتون برینڈا گنتھر عرف لالی پاپ لیڈی 40سال کی ملازمت کے بعد ریٹائر ہوگئیں۔ برینڈا گنتھر عرف...
مانچسٹرانگلینڈ میں ہونیوالے ٹیسٹوں اورنمونہ جات میں پینے والے پانی کے کیمیکلز آلود ہونے کی تصدیق کے بعد...
سیول یوکرین جنگ میں روس کی جانب سے لڑنے والے شمالی کوریا کے تقریباً 300 فوجیوں کی ہلاکت کا انکشاف ہوا ہے۔ جنوبی...