نیو کاسل میں جشن آزادی کی تقریب آج ہوگی

18 اگست ، 2024

گریٹر مانچسٹر /بولٹن (نمائندہ جنگ) پاکستان ایسوسی ایشن نارتھ ایسٹ نیو کاسل کے زیر اہتمام جشن آزادی کی تقریب اتوار18اگست شام5بجے سوک سنٹر ہال نیو کاسل میں منعقد ہو گی۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز کونسلر چوہدری مہربان صدیق کے زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں بتایا گیا ہے کہ اس حوالے سے تمام تر تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں۔ کشمیری ر ہنما اور تقریب کی انتظامیہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر پرویز محمود چوہدری نے جنگ و جیو سے گفتگو کرتے ہوے بتایا ہے کہ اس موقع پر بچوں کے مختلف قسم کے شو بھی پیش کیے جائیں گے اور علیٰ کارگردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیم کو انعامات بھی د یئے جائیں گے۔