بحیرۂ روم کے یومیہ درجہ حرارت کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

18 اگست ، 2024

پیرس (نیوزڈیسک) بحیرۂ روم اپنے بلند ترین درجہ حرارت پر پہنچ گیا، جس نے جولائی 2023کا ریکارڈ توڑ دیا۔اسپین کے معروف انسٹی ٹیوٹ آف میرین سائنسز نے کہا کہ جمعرات کویومیہ 28.90سینٹی گریڈ کے ساتھ بحیرہ روم میں سمندر کی سطح کے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔گزشتہ ریکارڈ 24جولائی 2023کواوسط قدرکے ساتھ 28.71سینٹی گریڈ تھا۔ یہ ابتدائی نتائج یورپی یونین کے کوپرنیکس ارتھ آبزرویشن پروگرام کے سیٹلائٹ ڈیٹا سے لیے گئے ہیں۔