یونان کے جنگلات میں آتشزدگی، درجنوں گھر خاکستر

18 اگست ، 2024

ایتھنز( نیوز ڈیسک) یونان کے دارالحکومت ایتھنز کے جنگلات میں لگنے والی خوف ناک آگ نے درجنوں گھروں اور گاڑیوں کو جلا کر راکھ کردیا۔ آتش زدگی کے باعث اسپتال سمیت 11قصبے اور دیہات خالی کرالیے گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق مئی سے لے کراب تک یونان کے جنگلات میں کئی مقامات پر آگ بھڑک چکی ہے۔ تازہ ترین آتشزدگی نے حکام کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔آگ پر قابو پانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ رضاکاروں سمیت 560 فائر فائٹرز، 17 پانی برسانے والے طیارے اور 15ہیلی کاپٹر مشن میں شامل ہیں۔