مقبوضہ مغربی کنارے کے گاؤں پر یہودی آبادکاروں کے حملے کی مذمت

18 اگست ، 2024

مقبوضہ بیت المقدس(نیوز ڈیسک)مقبوضہ مغربی کنارے کے گاؤں پر یہودی آبادکاروں کے حملے اورگھروں کو آگ لگانے کی اقوام متحدہ اور عالمی سطح پر مذمت کی جارہی ہے۔ اقوام متحدہ نے مقبوضہ مغربی کنارے کے ایک گاؤں پر یہودی آبادکاروں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک ایسے حملہ آوروں کو کسی قانونی کارروائی کا سامنا نہیں رہا ہے۔واضح رہے کہ یہودی آباد کاروں نے یہ مسلح اور منظم حملہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب نابلس کے نواح میں جت نامی گاؤں پر کیا ۔