پیرس (رضا چوہدری) بھارت میں نریندر مودی کی ہندو ازم پالیسیوں کے باعث اقلیتیں سراپا احتجاج ہیں کشمیریوں اور سکھوں کو ایک دن بھارت سے آزادی ضرور ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم فرانس کی طرف بھارت کے یوم آزادی پر یوم سیاہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا۔ فورم کے صدر زاہد اقبال ہاشمی کی زیر صدارت تقریب کے مہمان خصوصی مشیر صدر آزاد جموں و کشمیر سردار امتیاز خان تھے۔ تقریب میں بچیوں نے شاندار ٹیبلوز پیش کرکے وادی کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے مظالم کی داستان پیش کی۔ سردار امتیاز خان، سردار مان سنکھ، زاہد اقبال ہاشمی، راجہ طاہر سدوال، چوہدری ندیم ڈھروکنہ، پی کے چوہدری اور مصطفیٰ نے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 15اگست یوم آزادی بھارت کے موقع پر مقبوضہ کشمیر کے عوام اور دنیا بھر میں پھیلے ہوئے پاکستانی و کشمیری اور سکھ یوم سیاہ منا رہے ہیں اور بھارت کے غیر قانونی قبضہ کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کررہے ہیں کہ کشمیریوں کو ان کا حقِ خوداردیت دیا جائے اور بھارت کشمیر سے اپنی 11 لاکھ افواج کو فوری طور پر نکالے۔ سردار امتیاز نے کہا کہ بھارت کا کشمیریوں کے حق کے خلاف اقدام کسی صورت قابل قبول نہیں، انہوں نے کشمیر کی آزادی تک جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کیا اور کشمیر کیلئے قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ میزبان صدر انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم فرانس زاہد اقبال ہاشمی نے کہا کہ انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم یورپ کے 9 ملکوں میں رجسٹرڈ ہے اور تمام ملکوں میں کشمیر کیلئے تقریبات منعقد ہورہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پورے یورپ بلکہ ساری دنیا میں لوگ بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کا قردار مشکوک ہو گیا ہے، او آئی سی بے کار ہے، مسلمان پستی کی طرف جا رہے ہیں۔ مسمانوں کو اپنا قبلہ درست کرنا ہے تب ہی دنیا کے ساتھ مقابلہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کیا کہ بھارت جتنی مرضی فوج کشمیر میں لگا لے افواج پاکستان کا حوصلہ بلند ہے۔ تقریب میں چوہدری تنویر علی، ایم کے پرویز چوہدری، محمد اشرف گوندل نے بھی خطاب کیا تقریب کے آخر میں پاکستان، مقبوضہ کشمیر، فلسطین اور امت مسلمہ کیلئے دعا کی گئی۔
ا ولڈہم پاسبان صحابہ برطانیہ کے چیئرمین محمد عمر توحیدی نے کہا ہے کہ فاتح عرب و عجم سیدنا معاویہ بن ابو سفیان...
پیرس میاں نواز شریف کے وژن کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبہ کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ یہ...
ویانامسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر چوہدری علی شرافت نے روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم نے دیکھا کہ...
اوسلوسفیر پاکستان ناروے سعدیہ الطاف قاضی نے صحافی ناصر اکبر کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کی مبارک باد دی اور...
برازیلیا برازیل میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث10سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق...
لندن ایک85سالہ خاتون برینڈا گنتھر عرف لالی پاپ لیڈی 40سال کی ملازمت کے بعد ریٹائر ہوگئیں۔ برینڈا گنتھر عرف...
مانچسٹرانگلینڈ میں ہونیوالے ٹیسٹوں اورنمونہ جات میں پینے والے پانی کے کیمیکلز آلود ہونے کی تصدیق کے بعد...
سیول یوکرین جنگ میں روس کی جانب سے لڑنے والے شمالی کوریا کے تقریباً 300 فوجیوں کی ہلاکت کا انکشاف ہوا ہے۔ جنوبی...