ودود مشتاق کے انتقال پر ہالینڈ کے سیاسی، سماجی اور صحافتی حلقوں کی تعزیت

18 اگست ، 2024

دی ہیگ (نمائندہ جنگ) سینئر صحافی ودود مشتاق کے اچانک انتقال پر ہالینڈ کے سیاسی سماجی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے گہرے غم اور افسوس کا اظہار کیا گیا جن میں کشمیر پیس فورم کے جنرل سیکرٹری سینئر صحافی راجہ فاروق حیدر، محمد جاوید اقبال کھوکھر، ڈاکٹر کامران، عبدالباسط خان، راجہ خالد محمود، سماجی شخصیت سارا احمد، پاکستان مسلم لیگ ن اوورسیز ہالینڈ کے چیئرمین پیر سید اقرار شاہ، چوہدری فیصل منظور، محمد یونس بٹ، سید رضوان احمد، جاوید بٹ پیارے، چودری شاہد مقصود، چوہدری محمد سعید، ملک شرجیل اعوان سمیت اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں نے ودود مشتاق کے اچانک انتقال پر گہرے غم اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی ودود مشتاق مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے۔ راجہ فاروق حیدر اور محمد اقبال کھوکھر نے کہا کہ ودود مشتاق ایک بہترین اخلاق کہ حامل انسان دوست شخصیت تھے صحافی ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بہترین اخلاق کے حامل انسان اور دوست شخصیت تھے وہ اپنے پیچھے اچھی یادیں چھوڑ گئے۔