لاہور (نیوز ایجنسی ) بھارت نے پیشگی اطلاع کے بغیر دریائے راوی اور چناب کے سپل اوورز کھول دیئے جس کی وجہ سے پاکستان میں ہزاروں دیہات اور لاکھوں ایکڑ رقبہ زیر آب آ چکا ہے، مرالہ، خانکی اور قادر آباد میں اونچے درجے کا سیلاب، ڈی ایم اے نے متعلقہ علاقوں کے مکینوں سے کہا ہے کہ وہ جلد از جلد محفوظ علاقوں میں منتقل ہوجائیں، وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ندی نالوں میں طغیانی کے خدشے کے پیش نظر متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کے بغیراطلا ع دئیے اچانک پانی چھوڑ دینے کی وجہ سے پاکستان کوہنگامی صورتِ حال کا سامنا ہے۔پی ڈی ایم اے پنجاب کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے دریائے چناب میں پانی چھوڑے جانے کے بعد دریائے چناب پر قادر آباد بیراج پر پانی کی سطح تیزی سے بڑھ رہی ہے۔بھارت کی جانب سے دریائے چناب میں پانی چھوڑے جانے کے نتیجے میں پانی کی سطح 2 لاکھ کیوسک سے بڑھ کر 2لاکھ 50ہزار کیوسک ہونے کا امکان ہے۔دریائے راوی میں جسڑ اورشاہدرہ کے مقام پر 40 سے 55 ہزارکیوسک پانی کا بہا ئومتوقع ہے جبکہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے نچلی سطح پر سیلاب کی وارننگ جاری کی گئی ہے،پی ڈی ایم اے نے علاقہ مکینوں کومحفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلی مریم نواز نے ڈیرہ غازی خان میں کوہ سلیمان کے علاقوں میں پیشگی حفاظتی اقدامات اور سیلابی صورتحال کے خدشے کے پیش نظر ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دے دیا۔مریم نواز نے مختلف اضلاع میں زیر آب آنے والے نشیبی علاقوں کے مکینوں کی معاونت اور نارووال، سیالکوٹ، شکر گڑھ سمیت دیگر شہروں میں سیلابی نالوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی ہدایت بھی کردی۔اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ سیلاب کے خدشے کے پیش نظر متاثرہ علاقوں سے مکینوں کو بروقت ریلیف کیمپوں میں منتقل کیا جائے، دیہات میں مال مویشی بھی سیلاب سے پہلے محفوظ مقام پر منتقل کردیئے جائیں۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ریلیف کیمپوں میں سانپ کے کاٹنے پر درکار ویکسین کی دستیابی یقینی بنائی جائے، لینڈ سلائیڈنگ سے متاثر ہونے والے علاقوں میں ٹریفک کی فوری بحالی یقینی بنائی جائے، اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز، ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں کی بھرپور مانیٹرنگ کریں۔
اسلام آباد نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحق ڈار اور بنگلہ دیش کے مشیر خارجہ محمد توحید حسین نے دونوں ممالک کے...
اسلام آباد غیر قانونی افغانیوں کی واپسی ،ڈیڈ لائن میں توسیع نہیں ہو گی ، حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم...
اسلام آباد یونین کونسلز میں 70 لاکھ اموات کے اندراج کے باوجود نادرا کے ریکارڈ میں مرنے والوں کے شناختی کارڈ...
اسلام آباد پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کا جہاز 53 سال بعد بنگلہ دیش کی چٹاگانگ بندرگاہ پر لنگرانداز...
کراچی جے یو آئی کے رہنما حافظ حمد اللہ نے علی امین گنڈا پور کے بیانات پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انکے...
اسلام آباد فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے چیئرمین رشید محمود لنگڑیال کی منظوری سے بی ایس-17 گریڈ کے ان لینڈ ریونیو...
اسلام آباد بھارتی وزیراعظم مودی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ کئے گئے معاہدوں اور سمجھوتوں بالخصوص تجارت...
اسلام آباد اسلام آبادہائیکورٹ میں لاپتہ افراد کے درجنوں کیسز کی سماعت کرنے والا سپیشل بنچ ٹوٹ گیا ، جسٹس...