اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) حکومت پاکستان کے نوٹیفکیشن نمبر 2(9) 2023آئی جی ٹو کے مطابق انفارمیشن گروپ کے چار سینئر افسروں کو بنیادی پے سکیل نمبر 19میں ترقی دینے کے بعد اُنکی پوسٹنگ کا نوٹیفکیشن 15اگست 2024ء کو کر دیا گیا جس کے مطابق سہیل آفتاب ڈائریکٹر (پی آر) نیشنل ہائی وے اتھارٹی اسلام آباد ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر تعینات کر دیئے گئے ہیں۔ سہیل آفتاب این ایچ اے ذرائع کے مطابق اتھارٹی کے ترجمان کی ذمہ داریاں بھی سنبھالیں گے۔لبنیٰ احمد ڈائریکٹر سنٹر آف ڈیجیٹل کمیونی کیشن‘ سمیرا انور ڈائریکٹر پی آئی ڈی کے عہدے پر فائز ، مس لبنیٰ احمد ڈپٹی ڈائریکٹر پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد کو ڈائریکٹر‘ سنٹر آف ڈیجیٹل کمیونی کیشن‘ منسٹری آف انفارمیشن اینڈ براڈ کاسٹنگ اسلام آباد کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا ہے۔ مس سمیرا انور ڈپٹی ڈائریکٹر پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد کو ڈائریکٹر پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد‘ مس عنبرین گل شاہد ڈائریکٹر جن کی ٹرانسفر ہو چکی ہے کی جگہ ڈائریکٹر پی آئی ڈی بنا دیا گیا ہے۔ مس عشرت اختر ڈپٹی ڈائریکٹر سول سروسز اکیڈمی لاہور کو اس امر کی اجازت دی گئی ہے کہ وہ اپنی نئی پوسٹنگ بنیادی سکیل نمبر 19میں ایکچولائز Actualizeکر سکیں۔
اسلام آباد نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحق ڈار اور بنگلہ دیش کے مشیر خارجہ محمد توحید حسین نے دونوں ممالک کے...
اسلام آباد غیر قانونی افغانیوں کی واپسی ،ڈیڈ لائن میں توسیع نہیں ہو گی ، حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم...
اسلام آباد یونین کونسلز میں 70 لاکھ اموات کے اندراج کے باوجود نادرا کے ریکارڈ میں مرنے والوں کے شناختی کارڈ...
اسلام آباد پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کا جہاز 53 سال بعد بنگلہ دیش کی چٹاگانگ بندرگاہ پر لنگرانداز...
کراچی جے یو آئی کے رہنما حافظ حمد اللہ نے علی امین گنڈا پور کے بیانات پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انکے...
اسلام آباد فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے چیئرمین رشید محمود لنگڑیال کی منظوری سے بی ایس-17 گریڈ کے ان لینڈ ریونیو...
اسلام آباد بھارتی وزیراعظم مودی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ کئے گئے معاہدوں اور سمجھوتوں بالخصوص تجارت...
اسلام آباد اسلام آبادہائیکورٹ میں لاپتہ افراد کے درجنوں کیسز کی سماعت کرنے والا سپیشل بنچ ٹوٹ گیا ، جسٹس...