اسلام آباد (طاہر خلیل) وفاقی حکومت کی طرف سے شہید ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ کے اہل خانہ کے لئے 2 کروڑ روپے امداد کا اعلان۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے مرحوم ڈپٹی کمشنر کے والد کو پلاٹ کا الاٹمنٹ لیٹر بھی دیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی مستونگ میں شہید ہونے والے ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ کی تربت میں واقع رہائش گاہ گئے۔ وزیر داخلہ نے شہید ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ کے والد کنر بلوچ، بھائیوں اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی۔ انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور ساؤتھ بلوچستان میجر جنرل بلال سرفراز خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ذاکر بلوچ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید کے والد کو دلاسہ دیا اور ان کے حوصلے کو سراہا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے صدر پاکستان آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے شہید کے والد کو خصوصی تعزیتی پیغام پہنچایا۔ محسن نقوی نے کہا کہ شہید ذاکر بلوچ کی فیملی کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے، آپ جیسے حوصلہ مند والد پر فخر ہے۔ ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ فرض شناس، محنتی اور بہادر افسر تھے۔ انہوں نے شہید ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔
اسلام آباد نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحق ڈار اور بنگلہ دیش کے مشیر خارجہ محمد توحید حسین نے دونوں ممالک کے...
اسلام آباد غیر قانونی افغانیوں کی واپسی ،ڈیڈ لائن میں توسیع نہیں ہو گی ، حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم...
اسلام آباد یونین کونسلز میں 70 لاکھ اموات کے اندراج کے باوجود نادرا کے ریکارڈ میں مرنے والوں کے شناختی کارڈ...
اسلام آباد پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کا جہاز 53 سال بعد بنگلہ دیش کی چٹاگانگ بندرگاہ پر لنگرانداز...
کراچی جے یو آئی کے رہنما حافظ حمد اللہ نے علی امین گنڈا پور کے بیانات پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انکے...
اسلام آباد فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے چیئرمین رشید محمود لنگڑیال کی منظوری سے بی ایس-17 گریڈ کے ان لینڈ ریونیو...
اسلام آباد بھارتی وزیراعظم مودی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ کئے گئے معاہدوں اور سمجھوتوں بالخصوص تجارت...
اسلام آباد اسلام آبادہائیکورٹ میں لاپتہ افراد کے درجنوں کیسز کی سماعت کرنے والا سپیشل بنچ ٹوٹ گیا ، جسٹس...