گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی چوہدری شجاعت حسین کے گھر آمد

18 اگست ، 2024

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کے گھر گئے۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات میں ملکی حالات پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے گورنر پنجاب کو تجویز پیش کی کہ وہ چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو یہ تجویز دیں کہ ہر علاقے کی بڑی شاہراہوں اور چوکوں پر اس علاقے کے شہید سپاہیوں کے نام آویزاں کئے جائیں تاکہ وہاں کے مقامی اور رہائشی لوگ اس بات پر فخر محسوس کریں کہ شہید سپاہی کا تعلق ان کے اپنے علاقے سے ہے۔ ملاقات میں وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین، سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین اور سابق ضلع ناظم چوہدری شفاعت حسین بھی موجود تھے۔