اسلام آباد (جنگ رپورٹر)اسلام آباد کی خصوصی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے تحریک انصاف کے سابق چیئرمین اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ز سکینڈل پر مبنی القادر ٹرسٹ ریفرنس کی سماعت ملزمان کے وکلا ء کی استدعا پر 21 اگست(بروز بدھ) تک ملتوی کردی ہے جس کی وجہ سے نیب کے اہم گواہ اور ریفرنس کے تفتیشی افسر پر ہفتہ کے روز چھٹی مرتبہ بھی جرح نہ ہو سکی، گزشتہ روز سماعت کے موقع پر دونوں ملزمان کے علاوہ نیب کے پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی، امجد پرویز جبکہ ملزمان کے وکلا بیرسٹر سلمان صفدر، عثمان گل اور ظہیر عباس چوہدری میں پیش ہوئے اس موقع پر نیب کے تفتیشی افسر میاں عمر ندیم بھی موجود تھے جن پر ملزمان کے وکلا نے جرح کرنا تھی تاہم ان پر جرح نہ ہوسکی، ملزمان کے وکلا ء نے دوران سماعت نئی درخواست عدالت میں جمع کرادی، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے نیب کی 23 اپریل 2020 کی بورڈ میٹنگ سے متعلق ہماری جو درخواست خارج کی تھی، اس حکم کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے اور اسلام آباد ہائی کورٹ میں 19 اگست کو کیس سماعت ہے،اس لئے آج اس مقدمہ کی سماعت ملتوی کی جائے جس پر نیب کے وکیل نے اعتراض کیا کہ ملزمان کے وکلاء تاخیری حربے استعمال کررہے ہیں ،چھٹی مرتبہ تفتیشی افسر پر جرح کرنے سے وکلائے صفائی عذر پیش کررہے ہیں، جس پر عدالت نے ملزمان کے وکلاء کو آخری موقع دیتے ہوئے سماعت 21 اگست تک ملتوی کردی ۔
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے انکم ٹیکس ترمیمی ایکٹ 2026 کے نفاذ کے بعد زرعی ترقیاتی بینک کے...
اسلام آباد حکومتِ پاکستان نے بجلی کے شعبے میں اصلاحات کے تحت تین بڑی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے لیے...
اسلام آباد اٹھارہ اپریل 2026 تک کی کرشنگ اور چینی پیداوار رپورٹ وزیر اعلی مریم نواز شریف کو مل گئ ھے جس کے...
اسلام آباد نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر مصر کے...
اسلام آباد پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی میں ڈائریکٹر امپورٹ \ایکسپورٹ خالد ببلانی نے...
کراچی شوبزنس کی جادو نگری کی شہزادی رمشا خان نے ساتھی فنکار خوشحال خانکے ساتھ بیاہ رچالیا۔ تفصیلات کے مطابق...
کراچی امریکی سینٹرل کمانڈ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے ساتھ جاری تنازع میں اب تک تقریباً 400 امریکی فوجی زخمی ہو...
راولپنڈی پشاور ائرپورٹ سےجعلی دستاویزات پربیرون ملک جانے والے 2مسافروں کوحراست میں لے لیاگیا،ترجمان ایف...