اسلام آباد ہائیکورٹ،آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کیلئے 3 سنگل اور 1 ڈویژن بینچ تشکیل

18 اگست ، 2024

اسلام آباد (جنگ رپورٹر)اسلام آباد ہائیکورٹ کا آئندہ ہفتے کا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا گیا ،آئندہ ہفتے 19 اگست سے 23 اگست تک صرف3 ججز دستیاب ہونگے۔چیف جسٹس کی ہدای پر رجسٹرار آفس سے جاری ججز ڈیوٹی روسٹر کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق ایک ہفتہ عدالتی تعطیلات کے بعد واپس آ گئے ہیں،آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کے لیے 3 سنگل اور 1 ڈویژن بینچ تشکیل دیا گیا ہے،چیف جسٹس عامرفاروق کے علاوہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار بھی آئندہ ہفتہ کے دوران دستیاب ہونگے،اسلام آباد ہائی کورٹ کے دیگر 5 جج عدالتی تعطیلات کے باعث دستیاب نہیں ہونگے ۔