بانی پی ٹی آئی کی احتساب عدالت فیصلے کیخلاف دائر اپیل سماعت کیلئے مقرر

18 اگست ، 2024

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین ملزم عمران خان کی جانب سے ʼʼ 190ملین پانڈز سکینڈل کیس ʼʼ کے ٹرائل کو عارضی طور پر روک دینے کے حوالے سے دائر کی گئی متفرق درخواست اوراسی کیس سے متعلق نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کے اپریل 2020 کے 343 ویں اجلاس کے فیصلے کا ریکارڈ فراہم کرنے کے حوالے سے ٹرائل کورٹ(احتساب عدالت ) کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل سماعت کے لیے مقررکردی ہے، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی سربراہی میں جسٹس بابر ستار پر مشتمل ڈویژن بنچ کل (سوموار) رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ اپیل کی سماعت کرے گا۔