علی وزیر کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد،جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

18 اگست ، 2024

اسلام آباد (جنگ رپورٹر)انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت نے تھانہ کوہسار میں درج دہشت گردی کے مقدمہ میں سابق ایم این اے علی وزیر کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا ہے جبکہ ان کی درخواست ضمانت پر پراسیکیوشن کونوٹس جاری کردیاہے ،گذشتہ روز سماعت کے دوران پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر علی وزیر کو عدالت پیش کیاگیا اور تفتیشی تھانیدار کی جانب سے مزید تفتیش کیلئے جسمانی ریمانڈ میں پندرہ روزہ کی توسیع کرنے کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے قراردیا گیا کہ تفتیشی کی جانب سے ریکارڈ پیش کیاگیا ہے لیکن جسمانی ریمانڈ میں توسیع کیلئے کوئی معقول وجہ پیش نہ کی جاسکی۔