منکی پاکس وبا،چین نے بندرگاہوں پر احتیاطی تدابیر سخت کردیں

18 اگست ، 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین نے عالمی سطح پرمنکی پاکس(ایم پاکس) کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر وائرس کی ملک میں آمد روکنے کے لیے داخلی بندرگاہوں پر نگرانی کے سخت اقدامات کا اعلان کیا ہے۔کسٹمز کے انتظامی ادارے(جی اے سی) کے مطابق ایم پاکس کے مصدقہ کیسز والے ممالک یا خطوں سے آنے والے یابخار، سر درد، کمر درد، پٹھوں میں درد، غدود میں سوجن اورجسم پر دانوں کی شکایات والے افراد کو آمد پر کسٹمز حکام کو اپنی حالت سے متعلق آگاہ کرنا ہوگا۔ایک آن لائن بیان میں جی اے سی نے کہا کہ کسٹم افسران طبی اقدامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے مقررہ طریقہ کار کے مطابق نمونے لیں گے اور ان کی جانچ کریں گے۔اس کے علاوہ ایم پاکس سے متاثرہ ممالک سے آنے والی گاڑیوں کنٹینرز اور ان سامان کو مقررہ طریقہ کار کے مطابق سینیٹائز کیا جائے گا۔