اسلام آباد(شِنہوا) چین کی جانب سے خیبر پختونخوا میں تعمیر کیے جانے والے مہمند ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لیے دریا کا رخ موڑ دیا گیا ہے جس کے بعد منصوبے کی تعمیر تیزرفتار مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔خیبر پختونخواکے ضلع مہمند میں دریائے سوات پر 800 میگا واٹ ہائیڈرو پاور کا منصوبہ چائنہ گیزوبا گروپ کارپوریشن (سی جی جی سی) تعمیر کررہی ہے۔چینی کمپنی کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہترین صلاحیت کو سراہتے ہوئے پراجیکٹ کے جنرل مینیجر اور ڈائریکٹر اور واپڈا کے اعلی عہدیدار عاصم رووف نے کہا کہ اس منصوبے سے لوگوں کے روزگار اور ملک کی معیشت میں بہتری آئے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان گہری دوستی اور مختلف شعبوں میں بھرپور تعاون موجود ہے اور یہ کہ پاکستانی حکومت منصوبے کی تعمیر کو یقینی بنانے کے لیے مکمل تعاون جاری رکھے گی تاکہ اس منصوبے کو شیڈول کے مطابق مکمل اور چالو کیا جاسکے۔سی جی جی سی کے پراجیکٹ مینیجرکائی جیان نے شِنہوا کو بتایا کہ منصوبے سے تقریبا 6ہزار ملازمتیں پیدا ہوئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پراجیکٹ کی تعمیراتی ٹیم تکنیکی مشکلات پر قابو پارہی ہے اور امید ہے کہ اس جدید آبی منصوبے سے پاکستانی عوام کو جلد ازجلد سہولیات کی فراہمی شروع ہوجائے گی۔
اسلام آباد نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحق ڈار اور بنگلہ دیش کے مشیر خارجہ محمد توحید حسین نے دونوں ممالک کے...
اسلام آباد غیر قانونی افغانیوں کی واپسی ،ڈیڈ لائن میں توسیع نہیں ہو گی ، حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم...
اسلام آباد یونین کونسلز میں 70 لاکھ اموات کے اندراج کے باوجود نادرا کے ریکارڈ میں مرنے والوں کے شناختی کارڈ...
اسلام آباد پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کا جہاز 53 سال بعد بنگلہ دیش کی چٹاگانگ بندرگاہ پر لنگرانداز...
کراچی جے یو آئی کے رہنما حافظ حمد اللہ نے علی امین گنڈا پور کے بیانات پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انکے...
اسلام آباد فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے چیئرمین رشید محمود لنگڑیال کی منظوری سے بی ایس-17 گریڈ کے ان لینڈ ریونیو...
اسلام آباد بھارتی وزیراعظم مودی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ کئے گئے معاہدوں اور سمجھوتوں بالخصوص تجارت...
اسلام آباد اسلام آبادہائیکورٹ میں لاپتہ افراد کے درجنوں کیسز کی سماعت کرنے والا سپیشل بنچ ٹوٹ گیا ، جسٹس...