کراچی(این این آئی)ڈنمارک کی معروف شپنگ کمپنی مارسک نے پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا، وفاقی وزیر برائے بحری امور قیصر احمد شیخ کا کہنا ہے کہ کراچی پاکستان کا مرکز ہے اور برآمدات میں اضافے کی بڑی صلاحیت رکھتا ہے، وزارت بحری امور سازگار ماحول فراہم کر رہی ہے، قیصر احمد شیخ رواں ماہ مارسک شپنگ کمپنی اور کراچی پورٹ ٹرسٹ کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کے لیے ڈنمارک کا دورہ کریں گے۔ منصوبے کے تحت پاکستان کی بندرگاہ اور ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کو بہتر بنایا جائے گا اور یہ سرمایہ کاری پاکستان کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور اقتصادی بہتری میں اہم کردار ادا کرے گی۔ایس آئی ایف سی کی بدولت ڈنمارک کی معروف شپنگ کمپنی مارسک آئندہ دو برس میں پاکستان کی بندرگاہ اور ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر میں 2 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔وفاقی وزیر قیصراحمد شیخ نے کہاکہ میری ٹائم سیکٹر میں سرمایہ کاری کے بجٹ میں پروسیسنگ پلانٹس، فشریز سیڈز، اور فیڈ پر سیلز ٹیکس ختم کر دیا ہے اور ہم سمندری برآمدات کے لیے پروسیسنگ پلانٹس بنانے کے لیے زمین فراہم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری کو بھی فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔وفاقی وزیرنے کہاکہ ایس آئی ایف سی کا یہ اقدام پاکستان کے بحری اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں نمایاں پیش رفت کی یقین دہانی کراتا ہے، ایک محفوظ اور مضبوط پاکستان بحری اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں ترقی ،معاشی استحکام میں مددگار ثابت ہوگا۔
اسلام آباد عالمی منظر نامہ میں بے وقعت بھارت بحری جہازوں کو تباہی سے بچانے میں مکمل ناکام ہوگیا،ماہرین کا...
کوئٹہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں جو منصوبے چل رہے ہیں پانچ...
راولپنڈی امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکومت نے پٹرولیم لیوی ختم نہ کی تو ملک گیر...
لاہور وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لاہور کے تاریخی اچھرہ بازار کی تزئین و...
اسلام آبادپاکستان کے دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاک امارات تعلقات میں کوئی دراڑ نہیں آئی ، اس وقت تقریباً 22...
کراچی پاکستان کے معروف مصور اور سنجیدہ فنِ مصوری کے بے مثال فنکار جمیل نقش کی ساتویں برسی ہفتہ 16مئی کو عقیدت...
کراچی وزیراعلیٰ سندھ کے ہیلی کاپٹر کیلئے اسپیشل گریڈ میں 3افسران کی بھرتی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ 2 پائلٹس...
اسلام آباد شہداء اے پی ایس پشاور کے والدین نے کمیشن رپورٹ پر عملدرآمد کیلئے وفاقی آئینی عدالت سے رجوع...