اسلام آباد (نامہ نگار) پاکستان ریلوے نے 9ٹرینیں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کے لئے بولیاں طلب کرلی ہیں۔ پاکستان ریلویز کی جانب سے ایک اشتہار جاری کیا گیا ہے، جس کے تحت نو ایکسپریس اور مسافر ٹرینوں کو آٹ سورس کیا جا رہا ہے۔ ریلوے نے خسارے میں چلنے والی 22 مسافر ٹرینوں کو آئوٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا تھا، تاہم ان کی آئوٹ سورسنگ کامیاب نہ ہوسکی۔ ریلوے نے 22 ٹرینوں کے نام منسوخ کرکے نئی 9 ٹرینوں کے نام جاری کردیئے ہیں۔ ہزارہ ایکسپریس، کراچی ایکسپریس، بہائوالدین زکریا ایکسپریس، مہر ایکسپریس، سکھر ایکسپریس، چناب ایکسپریس، مہران ایکسپریس کے علاوہ موہنجو دڑو پسنجر ٹرین اور راولپنڈی مسافر ٹرین ان ٹرینوں میں شامل ہیں جنہیں آئوٹ سورس کیا جا رہا ہے۔ پاکستان ریلویز کے مطابق بولی کا انعقاد PPRA رولز کے سنگل سٹیج ٹو لفافہ طریقہ کار کے ذریعے کیا جائے گا۔ تکنیکی بولیاں کمیٹی ہیڈکوارٹر آفس میں 19 ستمبر 2024 کو صبح گیارہ بجے جمع کرائی جائیں گی۔ پاکستان ریلویز کا کہنا ہے کہ آنے والی بولیاں 19 ستمبر 11 بجکر 30 پر کھولی جائیں گی۔
اسلام آباد نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحق ڈار اور بنگلہ دیش کے مشیر خارجہ محمد توحید حسین نے دونوں ممالک کے...
اسلام آباد غیر قانونی افغانیوں کی واپسی ،ڈیڈ لائن میں توسیع نہیں ہو گی ، حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم...
اسلام آباد یونین کونسلز میں 70 لاکھ اموات کے اندراج کے باوجود نادرا کے ریکارڈ میں مرنے والوں کے شناختی کارڈ...
اسلام آباد پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کا جہاز 53 سال بعد بنگلہ دیش کی چٹاگانگ بندرگاہ پر لنگرانداز...
کراچی جے یو آئی کے رہنما حافظ حمد اللہ نے علی امین گنڈا پور کے بیانات پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انکے...
اسلام آباد فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے چیئرمین رشید محمود لنگڑیال کی منظوری سے بی ایس-17 گریڈ کے ان لینڈ ریونیو...
اسلام آباد بھارتی وزیراعظم مودی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ کئے گئے معاہدوں اور سمجھوتوں بالخصوص تجارت...
اسلام آباد اسلام آبادہائیکورٹ میں لاپتہ افراد کے درجنوں کیسز کی سماعت کرنے والا سپیشل بنچ ٹوٹ گیا ، جسٹس...