پنجاب میں الیکشن ٹربیونلز تشکیل کیس PTIکا چیف جسٹس پر اعتراض

18 اگست ، 2024

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے 9انتخابی امیدواروں نے سپریم کورٹ کے رجسٹرار کے نام ایک خط لکھ کرʼʼ پنجاب میں آٹھ الیکشن ٹربیونلزکی تشکیلʼʼ سے متعلق مقدمہ میں لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر الیکشن کمیشن کی اپیلوں کی سماعت کے لئے تشکیل دیئے گئے بنچ سے چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی علیحدگی کی استدعا کی ہے ،پی ٹی آئی کے مقامی رہنما ،راجہ راشد حفیظ، شہریار ریاض، چوہدری نذیر، حسن عدیل، ناصر علی خان، سعد علی خان اورشوکت مرزا کی جانب سے کیس کی سماعت کرنے والے بنچ میں چیف جسٹس کی شمولیت پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہمارے ایڈووکیٹ آن ریکارڈ نے تحریری اعتراضات پر مبنی درخواست سپریم کورٹ کی متعلقہ برانچ میں دائر کرنے سے انکار کر دیا ہے جبکہ متعلقہ برانچ کے عملہ کا موقف ہے اس نوعیت کی درخواست ذاتی حیثیت میں نہیں وصول کی جا سکتی ہے ، خط میں مزید کہا گیا ہے کہ متعلقہ برانچ کو ہدایت کی جائے کہ ہمیں ذاتی حیثیت میں اعتراضات پر مبنی درخواست دائر کرنے دی جائے ۔