پائیدار ترقی کیلئے تعلیمی پروگراموں کو روزگار کے مطابق بنایا جائے، یو ایس ایڈ

18 اگست ، 2024

اسلام آباد (نامہ نگار) جامعات میں تعلیمی پروگراموں کو روزگار کے مطابق بناکر ہی پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار یوایس ایڈ کی مشن ڈائریکٹر سموونگ سیری نے ہائر ایجوکیشن سسٹم اسٹرینتھنگ ایکٹیوٹی کے تحت منعقدہ کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے کہا پائیدار اصلاحات کی خاطر تعلیمی پروگراموں کو نیڈ بیسڈ بنایا جائے۔ کانفرنس میں نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی، این ای ڈی، آئی بی اے کے وائس چانسلرز اور ڈین نے شرکت کی۔ یو ایس ایڈ کی مشن ڈائریکٹر سموونگ سیری نے کہا پائیدار اصلاحات کی خاطر وائس چانسلرز کے لئے قیادت کی تربیت بھی ضروری ہے تاکہ وہ نئے چیلنجز کا مقابلہ کرسکیں۔ اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ تعلیمی پروگراموں کو روزگار کے مواقع کے مطابق ڈھالا جائے تاکہ طلبہ کی بہترین تربیت ہوسکے اور وہ مارکیٹ سے اجنبی نہ ہوں۔