پشاور (نیوز ایجنسی) گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی وزیر شکیل خان کو ہٹانے کی سمری پر دستخط کردیے، ان کا کہنا ہے کہ شکیل خان کو خیبرپختونخوا حکومت کی کرپشن بے نقاب کرنے پر ہٹایا گیا ، تحریک انصاف میں جو بھی کرپشن کے خلاف آواز اٹھائے اس کا یہی انجام ہوتا ہے۔ اپنے بیان میں گورنر کے پی نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی جانب سے شکیل خان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی سمری کل موصول ہوئی تھی، میں اسلام آباد میں تھا واپس آتے ہی سمری پر دستخط کردیے ہیں۔ صوبائی وزیر کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی سمری پر دستخط کرکے آئینی اور قانونی تقاضا پورا کیا ، صوبے میں کرپشن کے ریکارڈ توڑے جا رہے ہیں، کرپشن خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت کا مشن اور مقصد ہے۔انہوں نے کہا کہ جب صوبائی وزیر نے چارج شیٹ کیا تو ہونا یہ چاہیے تھا کہ وزیراعلیٰ استعفیٰ دیتے لیکن وزیراعلیٰ نے خود مستعفی ہونے کی بجائے شکیل خان کو قربانی کا بکرا بنایا، صوبائی حکومت کی راہ میں رکاوٹ بننے والوں کو راستے سے ہٹایا جاتا ہے، ماضی میں پرویز خٹک کے دور میں احتساب کمیشن کو بند کردیا گیا تھا۔
اسلام آباد نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحق ڈار اور بنگلہ دیش کے مشیر خارجہ محمد توحید حسین نے دونوں ممالک کے...
اسلام آباد غیر قانونی افغانیوں کی واپسی ،ڈیڈ لائن میں توسیع نہیں ہو گی ، حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم...
اسلام آباد یونین کونسلز میں 70 لاکھ اموات کے اندراج کے باوجود نادرا کے ریکارڈ میں مرنے والوں کے شناختی کارڈ...
اسلام آباد پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کا جہاز 53 سال بعد بنگلہ دیش کی چٹاگانگ بندرگاہ پر لنگرانداز...
کراچی جے یو آئی کے رہنما حافظ حمد اللہ نے علی امین گنڈا پور کے بیانات پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انکے...
اسلام آباد فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے چیئرمین رشید محمود لنگڑیال کی منظوری سے بی ایس-17 گریڈ کے ان لینڈ ریونیو...
اسلام آباد بھارتی وزیراعظم مودی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ کئے گئے معاہدوں اور سمجھوتوں بالخصوص تجارت...
اسلام آباد اسلام آبادہائیکورٹ میں لاپتہ افراد کے درجنوں کیسز کی سماعت کرنے والا سپیشل بنچ ٹوٹ گیا ، جسٹس...