کراچی (نیوز ڈیسک) آئی پی پیز معاہدوں کی تفصیلات جلد ظاہر کئے جانے کا امکان، پاور ڈویژن نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں (آئی پی پیز) کے معاہدوں کی تفصیلات قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پاور کے ساتھ شیئر کرنے پر رضامندی ظاہر کردی جس کا مقصد کمیٹی کو اس سلسلے میں مستقبل کے اقدامات پر اعتماد میں لینا ہے، رپورٹ کے مطابق کمیٹی کے سامنے گواہی دیتے ہوئے نئے تعینات ہونے والے سیکرٹری پاور ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان نے کہا کہ پاور ڈویژن ایک خصوصی اجلاس میں کمیٹی کے ساتھ آئی پی پیز کی مکمل تفصیلات شیئر کرنے کے لئے تیار ہے تاہم، انہوں نے دلیل دی کہ ابتدائی طور پر ان کے افسران کمیٹی کے ان ارکان کو بریف کریں گے جنہیں آئی پی پیز کا کچھ علم ہے اور بعد میں یہ معاملہ پوری کمیٹی کے سامنے عوامی طور پر یا ان کیمرہ رکھا جائے گا، ان کی تجویز کی ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے اس بنیاد پر مخالفت کی کہ یہ معاملہ چند ممبران کے سامنے نہیں بلکہ پوری کمیٹی کے سامنے رکھا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام ممبران کے ذہنوں میں موجود غلط فہمیوں کو دور کرنا ضروری ہے۔واضح رہے کہ ڈاکٹر چوہدری حکومتی ٹیم کا حصہ تھے جنہوں نے دھرنے کے دوران جماعت اسلامی (جے آئی) سے مذاکرات کیے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز عوام کا خون چوس رہے ہیں اور ان کے معاہدے کمیٹی کے سامنے رکھے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے جماعت اسلامی کو آگاہ کیا کہ وہ دیکھے گی کہ وہ آئی پی پیز کے حوالے سے کس حد تک جا سکتی ہے اور آئی ایم ایف کی شرائط کو مدنظر رکھتے ہوئے صارفین کو ٹیرف میں ریلیف فراہم کر سکتی ہے۔شیخ آفتاب ایم این اے کے جواب میں سیکرٹری پاور نے کہا کہ اس وقت مہنگے بلوں کی بنیادی وجہ ڈالر میں صلاحیت کی ادائیگی اور ڈسکوز کا نقصان ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کی قیمتیں آئی ایم ایف کے دباؤ کی وجہ سے بڑھائی گئی ہیں جو صارفین سے پوری لاگت کی وصولی چاہتا ہے۔
اسلام آباد نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحق ڈار اور بنگلہ دیش کے مشیر خارجہ محمد توحید حسین نے دونوں ممالک کے...
اسلام آباد غیر قانونی افغانیوں کی واپسی ،ڈیڈ لائن میں توسیع نہیں ہو گی ، حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم...
اسلام آباد یونین کونسلز میں 70 لاکھ اموات کے اندراج کے باوجود نادرا کے ریکارڈ میں مرنے والوں کے شناختی کارڈ...
اسلام آباد پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کا جہاز 53 سال بعد بنگلہ دیش کی چٹاگانگ بندرگاہ پر لنگرانداز...
کراچی جے یو آئی کے رہنما حافظ حمد اللہ نے علی امین گنڈا پور کے بیانات پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انکے...
اسلام آباد فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے چیئرمین رشید محمود لنگڑیال کی منظوری سے بی ایس-17 گریڈ کے ان لینڈ ریونیو...
اسلام آباد بھارتی وزیراعظم مودی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ کئے گئے معاہدوں اور سمجھوتوں بالخصوص تجارت...
اسلام آباد اسلام آبادہائیکورٹ میں لاپتہ افراد کے درجنوں کیسز کی سماعت کرنے والا سپیشل بنچ ٹوٹ گیا ، جسٹس...