کراچی(جمشیدبخاری) سمندری آلودگی کے سبب کراچی کا 129 کلومیٹر ساحل ڈیڈزون میں تبدیل ہورہا ہے،مینگروز کے جنگلات متاثر،مچھلی، کیکڑااور جھینگوں کی 27 سے زائد اقسام ناپید ہوچکیں۔ ملکی اور غیرملکی غیرسرکاری تنظیموں نےسمندری آلودگی پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے سمندری آلودگی کم کرنے پر زور دیا ہے آلودگی کے سبب کیماڑی تامنوڑہ سمندر کا پانی سیاہ رنگ میں تبدیل ہوچکا ہے مینگروز کے جنگلات کو شدیدنقصان کے ساتھ ساتھ مچھلی، کیکڑااور جھینگوں کی 27 سے زائد اقسام ناپید ہوچکی ہیں یا پھرنقلی مکانی کرگئی ہیں سمندر میں10 ناٹیکل میل کے اندر مچھلی ناپید ہونے کے سبب ماہی گیری سے وابستہ 20 لاکھ افرادشدید متاثر ہو گئے ہیں ، سمندری آلودگی کے سبب کراچی کا 129 کلومیٹر ساحل ڈیڈزون میں تبدیل ہوتا جارہا ہےسمندری علوم کے ماہرین کے مطابق سمندری آلودگی کے سبب وائٹ پمفرے، پمپس ، تارو،پمتو، مکری، سکیمو، درمورس، کمرہنس، گٹارس، کرگن فش انتہائی خطرناک حدتک کم ہوچکی ہے یہ مچھلی یورپ کوبرآمدکی جاتی تھی ،جبکہ دندیا، دوتر، ڈانٹھی، بھنور، بوئی، سومئی مینگرتارلی،بانگڑاجرلی سمیت 27 اقسام کی مچھلیاں ساحل سے 10 ناٹیکل میل کے اندر دستیاب نہیں، یہ مچھلی یا تو ناپید ہوچکی ہے یا نقل مکانی کرکے گہرے پانی میں جاچکی ہیں، جس کی وجہ سے چھوٹی لانچوں کے ماہی گیرانتہائی پریشان ہیں اور ان کی معاشی حالت ابترہوتی جارہی ہے ۔ ای پی اے کے ذرائع کے مطابق، ملیر اور لیاری ندی سے 450 ایم جی ڈی سیوریج کا پانی روزانہ سمندر میں جارہا ہے جبکہ 600 ایم جی ڈی صنعتی اور 175 ایم جی ڈی چمڑے کے کارخانوں کا خطرناک زہریلا پانی بھی سمندر بردکیا جارہا ہے جبکہ کیماڑی، شیریں جناح کالونی، ماڑی پور،لیاری، مچھرکالونی، کلفٹن سی ویو ڈی ایچ اے فیز 8 دودریائے کے کنارے بنے ریسٹورنٹس سمیت ساحل کے قریب تعمیر شدہ ہزاروں فلیٹس کے سیورٰج کا پانی ٹریمنٹ کے بغیر سمندر برد ہو رہا ہے کا جبکہ دیگر آبادیوں کاسیوریج پانی بھی سمندر میں جارہا ہے۔ علاوہ ازیں پورٹ کی برتھ پر آنے والاکوئلہ ہوا سے اڑ کر سمندری پانی کو آلودہ کررہا ہے، غیرملکی بحری جہاز اور سیکڑوں لانچیں اپنااستعمال شدہ خراب تیل بھی غیرقانونی طور پر سمندربرد کررہے ہیں ،اس ضمن میں قوانین ہونے کے باوجود ادارے اس پر عمل نہیں کروارہے۔ایکسپورٹ پروموشن بیورو کے ذرائع کے مطابق سمندری خوراک کے سلسلے میں پاکستان کی برآمدات کم سے کم ہوتی جارہی ہے پاکستان نے سمندری خوراک سے 1992ء میں120 ملین ڈالر زرمبادلہ بھی حاصل کیا تھا جبکہ 1993ء میں500 میٹرک ٹن مچھلی اور جھینگے پکڑے تھے جوآج تک ریکارڈ ہے۔ ای پی بی کے ذرائع کے مطابق اب مچھلیوں کی لینڈنگ میں70فیصد کمی واقع ہوچکی ہے ۔
اسلام آباد نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحق ڈار اور بنگلہ دیش کے مشیر خارجہ محمد توحید حسین نے دونوں ممالک کے...
اسلام آباد غیر قانونی افغانیوں کی واپسی ،ڈیڈ لائن میں توسیع نہیں ہو گی ، حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم...
اسلام آباد یونین کونسلز میں 70 لاکھ اموات کے اندراج کے باوجود نادرا کے ریکارڈ میں مرنے والوں کے شناختی کارڈ...
اسلام آباد پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کا جہاز 53 سال بعد بنگلہ دیش کی چٹاگانگ بندرگاہ پر لنگرانداز...
کراچی جے یو آئی کے رہنما حافظ حمد اللہ نے علی امین گنڈا پور کے بیانات پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انکے...
اسلام آباد فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے چیئرمین رشید محمود لنگڑیال کی منظوری سے بی ایس-17 گریڈ کے ان لینڈ ریونیو...
اسلام آباد بھارتی وزیراعظم مودی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ کئے گئے معاہدوں اور سمجھوتوں بالخصوص تجارت...
اسلام آباد اسلام آبادہائیکورٹ میں لاپتہ افراد کے درجنوں کیسز کی سماعت کرنے والا سپیشل بنچ ٹوٹ گیا ، جسٹس...