اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں) وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان سازش کے سرغنہ اور فیض حمید سہولت کار تھے، ایک سیاسی لیڈر نے ملک میں بدامنی پھیلائی، ثاقب نثار ہو یا جو بھی، فیض حمید کی گرفتاری کے بعد معاملات آگے بڑھیں گے،فیض حمید و دیگر لوگوں کے گٹھ جوڑنے قومی سلامتی کو نقصان پہنچایا، کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی کہ وہ ملک میں تباہی پھیلائے، فوج میں خود احتسابی کا اپنا میکنزم ہے، تحقیقات کا دائرہ کار بڑھتا نظر آ رہا ہے،نواز شریف نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی،نواز شریف نے موٹر ویز کا جال بچھایا،ایٹمی دھماکے کیے،بجلی منصوبے لگائے،عوام کو ریلیف دیکر دم لیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے مسلم لیگ(ن)کے قائد نوازشریف نے ملک میں ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا، ان کی قیادت میں خدمت کاسلسلہ جاری ہے۔ میاں نواز شریف نے ملک میں موٹرویز کا جال بچھایا، انہوں نے سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کیں، حکومت پنجاب نے بجلی صارفین کو سہولت پہنچا کر احسن اقدام کیا۔ عطا تارڈ کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف نے جنوبی ایشیا کی پہلی موٹر وے بنائی، جبکہ کاروبار کی آسانی کی بنیاد بھی نواز شریف نے رکھی، اسی کے تحت پاکستان کا پہلا اکانومک ایکٹ ریفارمز آیا، جس نے کاروباری شخص کو سہولت دی۔ کرنسی کے حوالے سے ملک میں کوئی ریگولیشنز نہیں تھیں، میاں نواز شریف نے اکانومک ایکٹ ریفارمز کی بنیاد رکھی، آسانی کاروبار کو لانے والے میاں نواز شریف ہیں۔ وزیر اطلاعات کا پنجاب میں بجلی کے بلوں میں 14 روپے کمی کرنے کے اعلان پر کہا کہ یہ عوام کے درد کو محسوس کرتے ہوئے، مشکلات کا احساس کرتے ہوئے، 45 ارب روپے کی خطیر رقم سے جو یہ معاملہ کیا گیا ہے، تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی ہے۔ ایک سابقہ نگراں وزیر سمیت بہت سے لوگ واویلا کر رہے تھے، انہیں اب تعریف بھی کرنی چاہیے، گرمیوں میں پنجاب کے عوام کو آسانی ملے گی، نواز شریف کو بوجھ محسوس ہو رہا تھا، کہ اس دور میں بجلی کے بل اتنے مہنگے کیوں ہیں؟ اس پر وزیر اطلاعات نے کہا کہ پنجاب حکومت کے اس قدم کو سراہتے بھی ہیں اور عوامی خدمت کیلئے اس ملک میں منصوبے لگائے ہیں، معیشت کی بہتری کی ہے، 2018 سے پہلے کے دور میں 4 فیصد مہنگائی تھی اور چھ فیصد گروتھ تھی، تو پھر یہ مہنگائی کس دور میں ہوئی؟ وزیر اطلاعات نے کہا کہ میاں نواز شریف نے درست فرمایا کہ مہنگائی اس دور میں ہوئی، جس دور میں 190 ملین پاونڈ کا کیس ہوا، اس دور میں مہنگائی ہوئی، جس دور میں توشہ خانہ، فرح گوگی، پنجاب کا ایک پورا سسٹم تھا، جہاں کرپشن عام تھی اور سائفر کا کیس ہوا، یہ معلوم کرنا ضروری ہے کہ 4 فیصد سے مہنگائی 22 فیصد پر کیسے گئی؟ اور یہ بھی معلوم کرنا چاہیے کہ اب شہباز شریف کے دور میں 11 فیصد پر کیسے آئی ہے؟ عالمی مالیاتی جریدے مہنگائی میں مزید کمی کی پیشگوئی کر رہے ہیں۔فوج میں گرفتاریوں کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ پاک فوج میں خود احتسابی کا اپنا میکنزم ہے۔
اسلام آباد پارلیمانی ذرائع نے بتایا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس میں سینٹ کے پارلیمانی لیڈروں...
اسلام آباد بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم مئی میں پاکستان کے دورے پر آئے گی جہاں وہ وائٹ بال سیریز کھیلے گی، جس میں...
راولپنڈی بانی PTIکی اڈیالہ جیل انتظامیہ کیخلاف 101درخواستیں ؛ 83 نمٹا دی گئیں جبکہ اسلام آ با د ہائیکورٹ میں 18...
اسلام آباد مالی سال 2025 کے جولائی تا فروری کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ میں 0.7 ارب ڈالر کا سرپلس ریکارڈ کیا گیاجبکہ...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج برو زمنگل طلب کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی...
اسلام آبادوزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر میرے استعفے سے معاملہ حل ہوتا ہے تو میں استعفی دینےکیلئے...
اسلام آباداو جی ڈی سی ایل نے اٹک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلئے۔کھدائی گزشتہ مئی میں شروع ہوئی، 5ہزار میٹر...
اسلام آ باد وفاقی بیورو کریسی میں اہم تقرر وتبادلے ، وزیر اعظم کے سیکرٹری اور پا کستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کے...