صرف پنجاب میں بجلی سستی کرنا قبول نہیں، مصطفیٰ کمال ،ریلیف مفت میں نہیں لیا، مریم نواز

18 اگست ، 2024

لاہور، کراچی، اسلام آباد (نمائندہ جنگ، ایجنسیاں) مختلف سیاسی رہنمائوں میں پنجاب کیلئےبجلی سستی کرنے کے اعلان پر رد عمل میں کہا ہے کہ صرف پنجاب میں بجلی سستی کیوں ،کیا دیگر صوبے پاکستان کا حصہ نہیں؟ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا اس پر کہنا ہے کہ پنجاب نے یہ ریلیف مفت میں نہیں لیا بلکہ اپنے بجٹ سے 45 ارب ادا کیے ہیں، آپ بھی حکومت سندھ سے بات کریں کہ وہ بھی اپنے عوام کو یہ ریلیف فراہم کریں، متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ صرف پنجاب میں بجلی کی قیمتوں کو کم کرنے کا فیصلہ قبول نہیں، حافظ حمداللہ نے کہا کہ ریلیف صرف ایک صوبے کیلئے کیوں؟ مہنگائی تو پورے ملک میں ہے۔