فیصل آبادمیں 100سےزائدٹیکسٹائل ملزبند، 2 لاکھ مزدور بیروزگار

18 اگست ، 2024

فیصل آباد (شہباز احمد) انرجی ٹیرف اور مارک اپ میں اضافے کے باعث پیداواری لاگت بڑھنے سے فیصل آباد کی اولین ٹیکسٹائل ملز میں شامل ستارہ ٹیکسٹائل ملز سمیت سو سے زائد چھوٹی بڑی فیکٹریاں بند ہو گئی ہیں۔چوہدری سلامت کے مطابق برآمدات بڑھانے کیلئے عالمی حالات نہایت سازگار مگریہاں اگلے ماہ تک باقی ملز بھی بند ہوجائیں گی،خرم مختار نے کہا کہ حکومت ریفنڈز ادا ،بجلی، گیس سستی، مارک اپ ریٹ سنگل ڈیجٹ پر لا ئے سب ٹھیک ہوجائیگا، علاوہ ازیں جن ٹیکسٹائل ملز میں پیداواری عمل جاری ہے وہاں بھی پیداوار کو 40 فیصد تک محدود کر دیا گیا ہے۔ ستارہ ٹیکسٹائل کا ایک یونٹ کچھ عرصہ قبل بند ہو چکا ہے جبکہ گزشتہ روز بند ہونے والے یونٹ سے مزید 900 ملازمین بیروزگار ہو گئے ہیں۔