ثاقب نثار کا گھیرا تنگ ، 9مئی کے سوال پر غصہ ہوگئے، تجزیہ کار

18 اگست ، 2024

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو نیوز پروگرام رپورٹ کارڈ میں میزبان علینہ فاروق کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے صحافی اور تجزیہ کار فخر درانی نے کہا کہ نو مئی کے دائرہ کار کو بڑھانے کی ضرورت ہے ، میری اطلاعات کے مطابق ثاقب نثار کا گھیرا تنگ کیا جارہا ہے اور جنرل فیض کی انکوائری میں بھی ان کا نام آرہا ہے، 9مئی سے متعلق کردار کے سوال پر سابق چیف جسٹس غصہ ہوگئے ، تجزیہ کار بینظیر شاہ نے کہا کہ حکومت چاہے تو سابق چیف جسٹس پر کیس بناسکتی ہے ، سنیئر تجزیہ کار مظہر عباس نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا ثاقب نثار کے خلاف کارروائی ہوسکتی ہے یا ہوگی۔