ملتان، رحیم یار خان، ڈیرہ غازیخان، دو کوٹہ، سخی سرور، جام پور، میلسی، عبدالحکیم،کوٹ ادو ،شجاع آباد(سٹاف رپورٹر، ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندہ جنگ، نامہ نگار)ملتان سمیت مختلف شہروں میں بارش جاری ،کرنٹ لگنے سے 4 افرادجاں بحق ہو گئے، مسلسل کئی گھنٹے تک ہونے والی تیز بارش سے بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی، ملتان، خانیوال، وہاڑی، بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یار خان، ڈی جی خان اور ساہیوال سرکلز کے فیڈر بند ہوئے، صادق آباد میں بجلی کے کھمبے، تار اور میٹر گر گئے، دوکوٹہ میں کرنٹ لگنے سے 30 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا، چھت گرنے،درخت گرنے کے واقعات میں دو خواتین سمیت7 افراد زخمی ہو گئے، سی ای او میپکو کی جنوبی پنجاب کے 13؍ اضلاع میں مسلسل بارشوں کے پیش نظر تمام آپریشنل افسران اور سٹاف کو سرکاری تعطیل کے روز بھی الرٹ رہنے کی ہدایت، تمام فیلڈ اور ریجنل سٹورز کھلے رکھے جائیں،تفصیل کے مطابقملتان سمیت گردونواح میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری رہا، گذشتہ دن اور شام میں ہونے والی موسلادھار بار ش نے جل تھل کردیا ، نشیبی علاقوں میں کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہوگیا جبکہ سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک جام ہو گئ ۔ تیز بارش اور کھڑے پانی سے شہر کا نظام دھرم بھرم ہو کر رہ گیا۔ شہر کے متعدد فیڈرز ٹرپ کر گئے اور کئ کئ گھنٹے تک بجلی تعطل کا شکار رہی ۔ واسا ملتان انتظامیہ کی جانب سے ہنگامی بنیادوں پر کئے جانے والے اقدامات بھی شہریوں کو بارش کے پانی سے نجات نہ دلا سکے ہیں۔ ملتان کے نشیبی علاقوں میں کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ گزشتہ روز 3 سپیل میں سب سے زیادہ بارش چونگی نمبر 9 ڈسپوزل اسٹیشن پر 92 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔ رحیم یار خان میں 30 گھنٹوں سے موسلادھار بارش جاری ہے، ابتک 80 ملی میٹر سے زیادہ بارش ہوچکی ہے، بارش کے باعث احسان پور میں مکان کی چھت گرنے سے معمر خاتون جاں بحق ہو گئی، 2 بچے شدید زخمی ہوئے، تحصیل لیاقت پور چوک میتلا موضع صادق پور کا رہائشی 15 سالہ لڑکا محمد علی بجلی کا کرنٹ لگنے سے دم توڑ گیا، مختلف مقامات پر درخت گرنے کے واقعات میں موٹر سائیکل سواروں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے جبکہ سلطان پور کے قریب سڑک پر کھدائی کے دوران گڑھا پڑنے سے ٹرک الٹنے سے ڈرائیور زخمی ہوگیا ، رحیم یارسٹی میں خانپوراڈا روڈ، عباسیہ انڈر پاس، داؤد پل پانی میں کئی کئی فٹ ڈوبے ہوئے ہیں بارش کی وجہ سے بجلی کی ٹرانسفورمر ٹرپ ہونے اورجل جانے کی وجہ سے کئی علاقوں میں گزشتہ کئی گھنٹوں سے بجلی بند ہے، ڈیرہ غازیخان اور گرد و نواح میں گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے جاری بارش طوفانی شکل اختیار کر گئی، شہر میں فلڈ کی صورتحال ہے، گلیاں اور سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں، کوہ سلیمان پر بارشوں سے وڈور رود کوہی سمیت دیگر ندی نالوں میں طغیانی کے باعث اردگرد کے علاقوں سمیت نشیبی علاقے زیر آب آ گئے، ڈیرہ غازیخان میں شام تک 77 ملیمیٹر بارش ہو چکی تھی، پل ڈاٹ کے قریب شمس آباد کالونی میں گھر میں بجلی کی تار بناتے ہوئے 40 سالہ الیکٹریشن محمد اعظم کو کرنٹ لگ گیا، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، ، وڈور شہر میں بانسوں سے بنا چھپر نیچے بیٹھے ہوئے ایک آدمی اور کچھ جانوروں پر گر پڑا، ریسکیو 1122 نے 42 سالہ رستم خان اور جانوروں کو نکال لیا، تحصیل جام پور میں طوفانی بارشوں سیلابی صورتحال ہے، پہاڑی علاقے میں طغیانی کا خطرہ ہے، ریسکیو 1122 جام پور کا عملہ جگہ جگہ عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہے کہیں پر موٹر سائیکل تو کہیں کاروں کی بندش میں مدد فراہم کررہا ہے، داجل، محمد پور دیوان، حاجی پور، کوٹلہ دیوان کوٹلہ مغلان ہرنڈ تک مسلسل بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، درہ کاہا، چھاچھر، کالا بگا کھوسرا، کھمبی میں سیلابی پانی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس سے علاقے ڈوبنے کا خطرہ بڑھتا جارہا ہے، اڈا نو ایل کا رہائشی ملنگ فریاد علی ملک پور کی بستی حسین آباد نزد 139 موڑ پر آیا ہوا تھا کہ گھر میں موجود تار کو درست کرنے لگا تو اس میں بارش کی وجہ سے کرنٹ تھا جس سے اس کو شدید جھٹکا لگا اور وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا، میلسی اور گردونواح میں دوسرے روز بھی موسلادھار بارش سے جل تھل ایک ہو گیا، بجلی غائب ہونے سے پینے کے پانی کا بحران ہو گیا۔
اسلام آباد پارلیمانی ذرائع نے بتایا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس میں سینٹ کے پارلیمانی لیڈروں...
اسلام آباد بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم مئی میں پاکستان کے دورے پر آئے گی جہاں وہ وائٹ بال سیریز کھیلے گی، جس میں...
راولپنڈی بانی PTIکی اڈیالہ جیل انتظامیہ کیخلاف 101درخواستیں ؛ 83 نمٹا دی گئیں جبکہ اسلام آ با د ہائیکورٹ میں 18...
اسلام آباد مالی سال 2025 کے جولائی تا فروری کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ میں 0.7 ارب ڈالر کا سرپلس ریکارڈ کیا گیاجبکہ...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج برو زمنگل طلب کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی...
اسلام آبادوزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر میرے استعفے سے معاملہ حل ہوتا ہے تو میں استعفی دینےکیلئے...
اسلام آباداو جی ڈی سی ایل نے اٹک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلئے۔کھدائی گزشتہ مئی میں شروع ہوئی، 5ہزار میٹر...
اسلام آ باد وفاقی بیورو کریسی میں اہم تقرر وتبادلے ، وزیر اعظم کے سیکرٹری اور پا کستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کے...