لاہور(خصوصی نمائندہ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مختلف شہروں میں بارشی پانی کی بروقت نکاسی نہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو نکاسی آب فوری مکمل کرنے اورڈپٹی کمشنرز کو مانیٹرنگ کی ہدایت کردی،-انہوں نے کہاکہ لاہور سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں بارشوں کے دوران ٹریفک کی روانی یقینی بنا ئی جائے۔سڑکوں بازاروں، گلی محلوں میں کھڑے پانی کی نکاسی کا آپریشن جلد مکمل کیا جائے، عوام کو کسی بھی قسم کی دقت نہ اٹھانی پڑے ،وزیراعلی ٰنے ندی نالو ں میں طغیانی کے پیش نظر متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ،ڈیرہ غازی خان میں کوہ سلیمان کے علاقوں میں رود کوہی کے خطرات کے پیش نظر بروقت حفاظتی اقدامات کاحکم دیا اورسیلابی صورتحال کے خدشے کے پیش نظر پیشگی اقدامات کے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی ہے- وزیر اعلیٰ نے مختلف اضلاع میں زیر آب آنے والے نشیبی علاقوں کے مکینوں کی معاونت کی ہدایت کی ہے اور کہا کہ نارووال، سیالکوٹ، شکر گڑھ سمیت دیگر شہرو ں میں سیلابی نالوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ سیلاب کے خدشے کے پیش نظر متاثرہ علاقوں سے مکینوں کو بروقت ریلیف کیمپوں میں منتقل کیاجائے-دیہات میں مال مویشی بھی سیلاب سے پہلے محفوظ مقام پر منتقل کردئیے جائیں -
اسلام آباد پارلیمانی ذرائع نے بتایا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس میں سینٹ کے پارلیمانی لیڈروں...
اسلام آباد بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم مئی میں پاکستان کے دورے پر آئے گی جہاں وہ وائٹ بال سیریز کھیلے گی، جس میں...
راولپنڈی بانی PTIکی اڈیالہ جیل انتظامیہ کیخلاف 101درخواستیں ؛ 83 نمٹا دی گئیں جبکہ اسلام آ با د ہائیکورٹ میں 18...
اسلام آباد مالی سال 2025 کے جولائی تا فروری کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ میں 0.7 ارب ڈالر کا سرپلس ریکارڈ کیا گیاجبکہ...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج برو زمنگل طلب کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی...
اسلام آبادوزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر میرے استعفے سے معاملہ حل ہوتا ہے تو میں استعفی دینےکیلئے...
اسلام آباداو جی ڈی سی ایل نے اٹک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلئے۔کھدائی گزشتہ مئی میں شروع ہوئی، 5ہزار میٹر...
اسلام آ باد وفاقی بیورو کریسی میں اہم تقرر وتبادلے ، وزیر اعظم کے سیکرٹری اور پا کستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کے...